Categories: جابز

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کیماڑی میں جونیئر کلرک کی 5 اسامیوں پر بھرتیاں شروع، درخواستیں مطلوب

کراچی (سپیشل رپورٹر) حکومتِ سندھ کے اسکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی ڈیپارٹمنٹ، دفتر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (پرائمری) ڈسٹرکٹ کیماڑی کی جانب سے جونیئر کلرک (بی پی ایس 11) کی 5 اسامیوں کے لیے درخواستیں مطلوب ہیں۔ یہ بھرتیاں ڈسٹرکٹ کیماڑی کے مستقل رہائشی سرٹیفکیٹ اور ڈومیسائل کے حامل اہل امیدواروں کے لیے ہیں۔
جونیئر کلرک (بی پی ایس 11)
05 اسامیاں
عمر کی حد: 21 سے 28 سال (حکومتی پالیسی کے مطابق بالائی عمر میں رعایت شامل ہوگی)
تعلیمی قابلیت و ہنر

اورنگی ٹاؤن، نشیوں کی سریا نکالنے کی کوشش، سکول کی دیوار گرنے سے 5 افراد جاں بحق
ہائیر ایجوکیشن کمیشن (HEC) سے تسلیم شدہ کسی بھی یونیورسٹی سے کم از کم سیکنڈ ڈویژن میں گریجویشن۔
سندھ بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن يا متعلقہ انسٹیٹیوٹ سے MS آفس میں کم از کم 6 ماہ کا سرٹیفکیٹ کورس۔
سکھر آئی بی اے ٹیسٹنگ سروس (STS) کے تحت منعقدہ گریجویشن کیٹیگری کے اسکریننگ ٹیسٹ میں کم از کم 40 فیصد نمبرز حاصل کیے ہوں۔

شائقین اپنی درخواستیں اشتہار کی اشاعت کے 15 دن کے اندر اندر حکومتِ سندھ کے جاب پورٹل (https://sjp.gos.pk)) پر آن لائن جمع کروا سکتے ہیں۔ پہلے سے سرکاری ملازمت میں موجود امیدواروں کے لیے این او سی (NOC) لازمی ہوگا۔ انٹرویو کا شیڈول جاب پورٹل پر اپ لوڈ کیا جائے گا، جہاں امیدواروں کو اپنے اصل دستاویزات کے ساتھ حاضر ہونا ہوگا، جبکہ انٹرویو کے لیے کوئی ٹی اے/ڈی اے  نہیں

دیا جائے گا۔

urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

افغان میڈیکل طلباء کو کلاسز لینے سے روکنے کا حکم معطل، یونیورسٹی کو تعلیم میں رکاوٹ بننے سے روک دیا

کراچی (نیٹ نیوز) سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس عدنان کریم میمن نے افغان میڈیکل طلباء…

14 گھنٹے ago

جامعہ کوہاٹ کی عالمی رینکنگ میں مزید بہتری، کے پی کے میں تیسری پوزیشن حاصل کر لی

کوہاٹ (ایجو کیشن رپورٹر) جامعہ کوہاٹ نے بین الاقوامی جامعات کی درجہ بندی میں ایک اور…

14 گھنٹے ago

پنجاب یونیورسٹی میں نوجوان دوست اقدامات پر آگاہی سیمینار

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) پنجاب یونیورسٹی میں حکومتی نوجوان دوست اقدامات پر ایک اہم آگاہی سیمینار…

14 گھنٹے ago

یونیورسٹی آف ہوم اکنامکس، 49 ویں کانووکیشن کی رجسٹریشن کا آغاز

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) یونیورسٹی آف ہوم اکنامکس نے 49 ویں کانووکیشن کی رجسٹریشن کا باقاعدہ…

14 گھنٹے ago

جامعات میں انتظامی امور کو قانون کے مطابق چلایا جائے، پشاور ہائی کورٹ

انتظامی عہدوں پر باقاعدہ اور اہل افسروں کی مقرری یقینی بنائی جائے، عدالت عالیہ کی…

14 گھنٹے ago

زرعی گریجوایٹ انٹرنشپ پروگرام کے لیے 16 کروڑ جاری

لاہور (خصوصی رپورٹر) محکمہ خزانہ نے محکمہ زراعت اور وحدت کالونی مینجمنٹ کے لیے بجٹ…

15 گھنٹے ago