کوئٹہ (ایجوکیشن رپورٹر) وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی انٹر سکول ہا کی ٹورنامنٹ 2026 کا فائنل میچ
اقراروزۃ القرآن للاطفال اور گورنمنٹ بوائز ہائی سکول ہزارہ سوسائٹی کے مابین کوئٹہ میں منعقد ہوا، جس میں
سیکرٹری تعلیم بلوچستان لعل جان جعفر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں معاون خصوصی برائے
داخلہ بابر یوسفزئی، سیکرٹری کھیل درابلوچ، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس اینڈ یو تھ افیسر زیاسربازی، سپیشل سیکرٹری
تعلیم رضوان قدیر، ڈپٹی سیکرٹری تعلیم جاوید کرد ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ڈاکٹر نصیر احمد شاہ،، بلوچستان ہاکی
ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری سید امین شاہ،، اور اقراء اسکولز کے ضلعی صدر محمد شاکر سمیت دیگر حکام،
بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی میں پاگل کتے کے کاٹنے سے زخمی طالب علم سفیان عباسی جاں بحق
کھیلوں سے وابستہ شخصیات، اساتذہ اور طلبہ نے شرکت کی۔ اس موقع پر سیکرٹری تعلیم سکول لعل جان جعفر
نے کہا کہ کھیل طلبہ کی تعلیم و تربیت کا ایک اہم حصہ ہیں۔ کھیلوں کے ذریعے نوجوانوں میں نظم و ضبط،
برداشت، خود اعتمادی، ٹیم ورک اور قائدانہ صلاحیتیں پروان چڑھتی ہیں۔ تعلیمی اداروں میں کھیلوں کی سرگرمیوں
کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ طلبہ تعلیم کے ساتھ ساتھ جسمانی اور ذہنی طور پر بھی صحت مند
سکیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی کے وژن کے مطابق بلوچستان حکومت نوجوان نسل
کو کھیلوں کے بہتر مواقع فراہم کرنے اور تعلیمی اداروں میں مثبت ہم نصابی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے پر عزم ہے۔
اس موقع پر سیکرٹری کھیل درابلوچ نے کہا کہ ہا کی بلوچستان کا ایک اہم کھیل ہے اور اسکولوں کی سطح پر اس
طرح کے مقابلوں کا انعقاد مستقبل کے باصلاحیت کھلاڑیوں کی تلاش اور تربیت میں اہم کردار ادا کرے گا
فیصل آباد (ایجوکیشن رپورٹر) ڈپٹی ڈائریکٹر مانیٹرنگ پنجاب نے خاتون ٹیچر کو ہراساں کرنے کے…
صوابی (نمائیندہ حصوصی) ویمن یونیورسٹی صوابی میں نیشنل کمیشن فار ہیومن ڈویلپمنٹ کے زیر اہتمام…
لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) گورنمنٹ اسلامیہ کالج سول لائنز لاہور کے سابق طلبا کی تنظیم فارائین…
لاہور(ایجو کیشن رپورٹر)نوجوانوں کو جدید آئی ٹی مہارتوں سے آراستہ کرنا اور عالمی سطح پر…
اسلام آباد (ایجو کیشن رپورٹر)وفاقی دارالحکومت کی بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی میں مبینہ طور پر…
لاہور(کرائم رپورٹر) مدرسے میں تاخیر سے پہنچنے پر قاری نے 12 سالہ طالبعلم کو ڈنڈوں…