اسلام آباد (ویب ڈیسک) نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) اور وفاقی تعلیمی بورڈ کے درمیان ایک اہم معاہدے پر دستخط ہو گئے ہیں، جس کے تحت طلبہ کی رجسٹریشن اور تعلیمی اسناد کے نظام کو جدید ڈیجیٹل طرز پر مربوط بنایا جائے گا۔
معاہدے کے تحت ڈیٹا کے باہمی تبادلے کے لیے ایک جامع نظام وضع کر دیا گیا ہے، جس کے ذریعے نادرا اپنے آفیشل ریکارڈ سے وفاقی تعلیمی بورڈ کو طلبہ کی اہم معلومات فراہم کرے گا۔ ان معلومات میں طالب علم کا بنیادی نام، ولدیت، تاریخ پیدائش اور دیگر ضروری کوائف شامل ہوں گے۔ اس اقدام سے طلبہ کی رجسٹریشن میں ہونے والی غلطیوں اور معلومات کے تضاد کا مکمل خاتمہ ممکن ہو سکے گا۔
نئے نظام کی بدولت درست اور قابل اعتماد تعلیمی اسناد کا اجراء آسان ہوگا اور انتظامی امور میں نمایاں بہتری آئے گی۔ معاہدے کے تحت ایک ڈیجیٹل والٹ تیار کیا جائے گا، جس کے ذریعے طلبہ کو اپنی تعلیمی اسناد تک محفوظ ڈیجیٹل رسائی حاصل ہوگی۔
ترجمان کے مطابق یہ معاہدہ قومی شناخت اور تعلیمی ریکارڈ کو مربوط بنانے کے نادرا کے وسیع تر پروجیکٹ کا حصہ ہے۔ نادرا تمام تعلیمی بورڈز اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ساتھ ڈیٹا کی ڈیجیٹل ترسیل کو مربوط بنانے پر کام کر رہا ہے۔
ملتان (ایجوکیشن رپورٹر) پنجاب کے سرکاری سکولوں میں نہم اور دہم جماعت کے طلبہ کے…
ملتان (ایجوکیشن رپورٹر) محکمہ سکول ایجوکیشن نے ملتان اور جنوبی پنجاب کے تمام سرکاری سکولوں…
ملتان (ایجوکیشن رپورٹر) محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی میں فیکلٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز…
لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) پنجاب میں سرکاری عمارتوں میں قائم پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن (پیف) اور پنجاب…
لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز (یو ایچ ایس) نے اپنے انتظامی اور تعلیمی…
لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) گورنر پنجاب اور چانسلر یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ای ٹی)…