سرکاری سکولوں کی زبوں حالی, کے پی کے 11 فیصد سے زائد تعلیمی ادارے بجلی سے محروم

پشاور (سپیشل رپورٹر) خیبر پختونخوا کے ہزاروں سرکاری سکولوں میں بجلی کی بنیادی سہولت نہ ہونے کا تشویشناک انکشاف ہوا ہے۔ محکمہ تعلیم کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق صوبے کے مجموعی 34 ہزار 784 سرکاری سکولوں میں سے 3 ہزار 796 سکول بجلی کی سہولت سے محروم ہیں، جو کہ کل تعداد کا 11 فیصد سے زائد بنتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق مانسہرہ 202 بجلی سے محروم سکولوں کے ساتھ سر فہرست ہے، جبکہ کوہستان بالا کے 191، جنوبی وزیرستان بالا کے 124، بٹگرام کے 117، کوہستان زیریں کے 92، کولئی پالس کے 89، بنوں کے 66، مہمند کے 55 اور ڈیرہ اسماعیل خان کے 53 سرکاری سکولوں میں بھی بجلی میسر نہیں ہے۔

ضم شدہ اور بندوبستی اضلاع کی صورتحال:

  • ضم شدہ اضلاع: ضم شدہ اضلاع میں بجلی سے محروم سکولوں کی شرح آباد اضلاع کے مقابلے میں کئی گنا زیادہ ہے۔ یہاں مجموعی 6 ہزار 223 سکولوں میں سے 2 ہزار 183 (تقریباً 35 فیصد) سکول بجلی سے محروم ہیں۔

  • بندوبستی اضلاع: بندوبستی اضلاع کے 27 ہزار 679 سکولوں میں سے 1 ہزار 613 (یعنی 5.8 فیصد) سکولوں میں بجلی موجود نہیں ہے۔

بنیادی سطح (پرائمری) کے سکول زیادہ متاثر:

اعداد و شمار کے مطابق بنیادی سطح پر صورتحال انتہائی تشویشناک ہے۔ صوبے کے 2 ہزار 213 بوائز پرائمری سکول اور 1 ہزار 85 گرلز پرائمری سکول بجلی سے محروم ہیں۔

ضم شدہ اضلاع میں بجلی نہ ہونے کے لحاط سے جنوبی وزیرستان بالا کے 124، باجوڑ کے 91، سب ڈویژن وزیر (بنوں) کے 75، مہمند کے 55، اورکزئی کے 51 اور کرم کے 33 سکول شامل ہیں جہاں طلبہ و طالبات بجلی جیسی بنیادی سہولت کے بغیر تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں۔

urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

شانگلہ میں تکنیکی کالج کا اضافی حصہ یونیورسٹی کو دینے کی تجویز مسترد، عوام میں تشویش

شانگلہ (نامہ نگار) شانگلہ میں گورنمنٹ ٹیکنیکل کالج کا اضافی حصہ یونیورسٹی کے حوالے کرنے…

4 گھنٹے ago

لاہور سمیت پنجاب کے تمام 9 تعلیمی بورڈز نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے نتائج کا اعلان کر دیا

لاہور (ایجو کیشن رپورٹر) صوبہ پنجاب کے تمام 9 تعلیمی بورڈز نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو…

4 گھنٹے ago

آزاد جموں و کشمیر بورڈ، انٹرمیڈیٹ نتائج کا اعلان، محمد ابراہیم نے 1140 نمبرز کے ساتھ میدان مار لیا

میرپور (ایجو کیشن رپورٹر) آزاد جموں و کشمیر انٹرمیڈیٹ و ثانوی تعلیمی بورڈ میرپور نے…

16 گھنٹے ago

زرعی یونیورسٹی پشاور کے 113 اساتذہ اور افسروں کی اگلے گریڈ میں ترقیاں منظور

پشاور (ایجو کیشن رپورٹر)زرعی یونیورسٹی پشاور کی سنڈیکیٹ نے قواعد و ضوابط اور سنیارٹی ہارڈشپ کے…

20 گھنٹے ago

صوبے بھر میں انٹرمیڈیٹ کے پوزیشن ہولڈرز کا اعلان , حتمی نتائج اور تقسیمِ انعامات کی تقاریب آج ہوں گی

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) صوبہ پنجاب کے تمام 9 تعلیمی بورڈز نے انٹرمیڈیٹ (ایف اے، ایف…

20 گھنٹے ago

لاہور بورڈ انٹرمیڈیٹ نتائج 2026، مبشرہ اور سید محمد محی الدین 1158 نمبرز کے ساتھ باہم ٹاپر قرار

لاہور (ایجو کیشن رپرٹر) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (BISE) لاہور نے انٹرمیڈیٹ سالانہ…

21 گھنٹے ago