تعلیمی بورڈ لاہور، چھت ٹپکنے سے میٹرک امتحان کی جوابی کاپیاں خراب ہو گئیں

لاہور بورڈ میں چھت ٹپکنے سے میٹرک امتحان 2026 کی ہزاروں جوابی کاپیاں پانی میں بہہ گئیں، رزلٹ شدید متاثر ہونے کا خدشہ
18 کروڑ روپے کی لاگت سے پرانی بلڈنگ کی مر مت کی گئی ہے جبکہ یہ بلڈنگ پہلی ہی بارش برداشت نہ کر سکی، عملہ ترپالوں کے ساتھ کاپیاں بچانے میں ناکام، والدین اور طلبہ کا وزیراعلیٰ پنجاب سے نوٹس اور سخت کارروائی کا مطالبہ


لاہور (ایجو کیشن رپورٹر)بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور کی سنگین غفلت اور انتظامی نااہلی کا بڑا شاہکار سامنے آ گیا تعلیمی بورڈ کی پرانی بلڈنگ کی چھت ٹپکنے کے باعث میٹرک امتحانات 2026 کی ہزاروں حل شدہ جوابی کاپیاں شدید متاثر اور خراب ہو گئیں، جس سے ہزاروں طلبہ و طالبات کا مستقبل داؤ پر لگ گیا ہے اور نتائج کے شدید متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

حال ہی میں جس پرانی بلڈنگ کی مرمت و آرائش پر کمیونیکیشن اینڈ ورکس ڈیپارٹمنٹ ( سی اینڈ ڈبلیو) کے ذریعے 18 کروڑ روپے کے بھاری فنڈز پانی کی طرح بہائے گئے وہ عمارت بارش کا پہلا جھٹکا بھی برداشت نہ کر سکی ہے بارش کا پانی چھت سے رس کر سیدھا ان کمروں میں جا گھسا جہاں میٹرک کی جوابی کاپیاں محفوظ کی گئی تھیں یاد رہے کہ میٹرک برانچ کو 49لارنس روڈ سے دوبارہ یہاں شفٹ کیا گیا تھا


پانی ٹپکنے کے بعد بورڈ کی نااہل انتظامیہ میں بھگڈر مچ گئی اور عملہ روایتی انداز اپنائے ترپالیں ڈال کر کاپیوں کو بچانے کی ناکام کوششیں کرتا رہا ہے لیکن تب تک ہزاروں کاپیاں پانی میں بھیگ کر تباہ ہو چکی تھیں اس واقعے کے بعد طلبہ، طالبات اور شدید تشویش میں مبتلا والدین نے سخت احتجاج کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے مطالبہ کیا ہے

کہ 18 کروڑ روپے کے خطیر فنڈز کی بندر بانٹ کرنے والے کرپٹ عناصر اور ناہل انتظامیہ کے خلاف فوری انکوائری قائم کر کے سخت ترین قانونی کارروائی کی جائے چیرمین تعلیمی بورڈ لاہور ڈاکٹر انجینئر بدرالاسلام نے اس حوالے سے موقف دیتے ہوئے دعوی کیا کہ جو کاپیاں خراب ہوئی ہیں وہ ردی کاغذ تھا جبکہ انہیں بہت پہلے بورڈ انتظامیہ کو بیچ دینا چاہیے تھا، دوسری طرف ذرائع کا اسرارہے کہ میٹرک کی جوابی کاپیوں کو ترپال ڈال کر بچانے کی کوشش کی گئی ورنہ انتظامیہ ردی کوبچانے کے لیے ترپال ڈالنے کی زحمت نہ کرتی

urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

خیبر میڈیکل یونیورسٹی کی طالبہ کو ہراساں اور بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار

پشاور (سپيشل رپورٹر) نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) پشاور…

3 گھنٹے ago

سکول ایجوکیشن نے ‘ایکسٹریم ہارڈ شپ’ کے تحت اساتذہ کے تبادلوں پر عائد پابندی ختم

لاہور (سپيشل رپورٹر) محکمہ سکول ایجوکیشن نے اساتذہ کے لیے  "ایکسٹریم ہارڈ شپ" (شدید انسانی/طبی…

3 گھنٹے ago

کراچی میں 18 گھنٹےلوڈشیڈنگ، سکولوں کی طالبات سڑکوں پر نکل آئیں

کراچی میں بجلی کی شدید لوڈشیڈنگ: اسکولوں کی طالبات سڑکوں پر نکل آئیں، 18 گھنٹے…

13 گھنٹے ago

سندھ کی یونیورسٹیاں، وائس چانسلرز کی مدت میں توسیع پر سیاسی اثر و رسوخ کا انکشاف

کراچى (اسپيشل رپورٹر) سندھ کی سرکاری جامعات میں موجودہ وائس چانسلرز کی مدتِ ملازمت میں…

13 گھنٹے ago

پی ٹی آئی احتجاج ، اسلام آباد اور راولپنڈی کے تعلیمی ادارے بند، یونیورسٹیاں آن لائن موڈ پر منتقل ہونا شروع

اسلام آباد (ایجو کیشن رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے متوقع احتجاج اور…

13 گھنٹے ago

اسلامی جمعیت طلبہ لاہور کے زیرِ اہتمام "نیشنل محسنِ انسانیت ﷺ کوئز مقابلہ” کا انعقاد

 لاہور(ایجو کیشن رپورٹر)اسلامی جمعیت طلبہ لاہور کے زیرِ اہتمام اور ناظم اسلامی جمعیت طلبہ لاہور…

14 گھنٹے ago