اہم ترین

جنوبی وزیرستان لوئیر میں کرفیو کیخلاف طلبہ کا مظاہرہ، نرمی کا مطالبہ

پشاور (سپیشل رپورٹر) جنوبی وزیرستان لوئر میں روزانہ کی...

گورنر ہاوس کراچی میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب

کراچی (خبر نگار / این این آئی) وزیراعظم یوتھ...

پاکپتن, اینٹی کرپشن کی ریڈ، 40 ہزار رشوت لیتے محکمہ تعلیم کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر گرفتار

پاکپتن(نامہ نگار) اینٹی کرپشن پنجاب نے کارروائی کرتے ہوئے محکمہ...

اردو یونیورسٹی کی زبوں حالی، ایچ ای سی کی اعلیٰ کمیٹی کی موجودہ قیادت تبدیل کرنے کی سفارش

 اسلام آباد(سپیشل رپورٹر) ہائیر ایجوکیشن کمیشن  کی اعلیٰ سطح...

تنخواہ و پنشن عدم ادائیگی، جامعہ پشاور ملازمین کا پھر احتجاج مظاہرین نے یونیورسٹی روڈ کو احتجاجاً بند کر دیا، شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا

پشاور (نامہ نگار) جامعہ پشاور کے ملازمین نے تنخواہوں اور پنشن کی عدم ادائیگی کے خلاف ایک بار پھر شدید احتجاج کرتے ہوئے یونیورسٹی روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا، جس کے باعث شہر کی اہم شاہراہ پر بدترین ٹریفک جام پیدا ہو گیا

اور شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ تفصیلات کے مطابق جامعہ پشاور کے مشتعل ملازمین اپنے مطالبات کے حق میں سڑکوں پر نکل آئے اور صوبائی دارالحکومت کی مصروف ترین شاہراہ یونیورسٹی روڈ پر دھرنا دے کر بیٹھ گئے، جس سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں اور ایمبولینسز سمیت دیگر گاڑیوں کو متبادل راستوں کی تلاش میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔ مظاہرین کا موقف تھا کہ

تنخواہوں اور پنشن کی بروقت ادائیگی نہ ہونے سے ان کے گھروں میں فاقہ کشی کی نوبت آ چکی ہے، انتظامیہ اور حکومت ہوش کے ناخن لے ورنہ احتجاج کا دائرہ کار مزید وسیع کر دیا جائے گا۔ کئی گھنٹوں تک جاری رہنے والے اس احتجاج نے شہر کا نظام درہم برہم کر کے رکھ دیا۔