پشاور (ایجوکیشن رپورٹر) جامعہ پشاور کے ملازمین نے گزشتہ دو ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کو تالے لگا دیے۔ ملازمین کا کہنا ہے کہ تنخواہیں نہ ملنے سے وہ شدید مالی مشکلات کا شکار ہو چکے ہیں، جبکہ ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن بھی گزشتہ تین ماہ سے التوا کا شکار ہے جس کی وجہ سے بزرگ پنشنرز کو روزمرہ کے اخراجات پورے کرنے میں سخت دشواری کا سامنا ہے۔
تفصیلات کے مطابق احتجاجی ملازمین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی کے لیے متعدد بار صوبائی حکومت سے مطالبات اور احتجاج کر چکے ہیں، لیکن حکومت مالی بحران کے خاتمے کے لیے کوئی سنجیدہ اقدامات نہیں کر رہی۔ ملازمین کا کہنا تھا کہ موجودہ کمر توڑ مہنگائی کے دور میں تنخواہوں کی بندش نے ان کی زندگی اجیرن بنا دی ہے اور گھریلو اخراجات پورے کرنا ناممکن ہو گیا ہے۔
ملازمین نے صوبائی حکومت سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ جامعہ پشاور کے لیے فوری طور پر فنڈز جاری کر کے تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی کو یقینی بنایا جائے، بصورتِ دیگر احتجاج کا دائرہ کار مزید وسیع کر دیا جائے گا۔
پشاور(ایجو کیشن رپورٹر) پی ایم ایس نتائج کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر، انگریزی…
لاہور(کرائم رپورٹر) صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے سندر میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کو سنگین…
ڈاکٹر وسیم قاضی جامعہ کراچی کے نئے وائس چانسلر مقرر، نوٹیفکیشن جاری کراچی(سپیشل رپورٹر)سندھ کی…
مردان (ایجو کیشن رپورٹر) حکومت خیبر پختونخوا کے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے جاری کردہ…
پشاور (سپیشل رپورٹر) خیبر پختونخوا کی سرکاری جامعات میں ہونے والی بھرتیوں کے حوالے سے…
پیرس (مانیٹرنگ ڈیسک)فرانس میں ابتر تعلیمی نظام، اساتذہ کی شدید کمی اور نئی داخلہ پالیسی…