اچھرہ میں ٹیوشن سینٹر کے باتھ روم سے بچی کی لاش برآمدکا مقدمہ درج

لاہور، اچھرہ میں ٹیوشن سینٹر کے باتھ روم سے 10 سالہ بچی کی لاش برآمد، قتل کا مقدمہ درج

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) لاہور کے علاقے اچھرہ میں ایک نجی ٹیوشن سینٹر کے باتھ روم سے 10 سالہ بچی کی لاش ملنے کے افسوسناک واقعے پر پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا ہے۔ دوسری جانب صوبائی وزیر قانون نے بھی واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے فوری رپورٹ طلب کر لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق 10 سالہ نعیمہ اپنی بہنوں کے ہمراہ ٹیوشن پڑھنے گئی تھی، جہاں بعد ازاں اس کی لاش ٹیوشن سینٹر کے باتھ روم سے برآمد ہوئی۔ پولیس نے بچی کے والد محمد عدنان کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی معائنے میں بچی کے گلے پر نشانات پائے گئے ہیں، تاہم موت کی اصل وجوہات پوسٹ مارٹم اور فرانزک رپورٹ سامنے آنے کے بعد ہی واضح ہو سکیں گی۔ پولیس واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش کر رہی ہے۔

ادھر صوبائی وزیر قانون رانا محمد اقبال نے معصوم بچی کی موت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ انہوں نے پولیس کو ہدایت کی ہے کہ کیس کی شفاف، غیر جانبدار اور میرٹ پر تحقیقات کو یقینی بنایا جائے تاکہ متاثرہ خاندان کو ہر ممکن انصاف فراہم کیا جا سکے اور واقعے کے ذمہ دار عناصر کو قانون کے مطابق سخت سزا دی جا سکے۔

urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

وی سی پنجاب یونیورسٹی اور ملازمین ایسوسی ایشن کے درمیان اہم ملاقات، رکی ہوئی مراعات اور مسائل کے حل پر پیشرفت

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) میاں حمزہ شہباز شریف کی خصوصی ہدایات پر وزیر اعظم پاکستان کے کوآرڈینیٹر…

1 گھنٹہ ago

طلبہ حقوق کے لیے اسلامی جمعیت طلبہ کا رحیم یار خان سے لاہور ‘روڈ کارواں’ کا اعلان

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) اسلامی جمعیت طلبہ تنظیم نے 9 نومبر سے 24 نومبر 2026ء تک رحیم…

2 گھنٹے ago

کراچی, فرسٹ ایئر سالانہ نتائج 2026 کا نئے گریڈنگ سسٹم کے تحت اعلان

کراچی (ایجوکیشن رپورٹر) اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین فقیر محمد لاکھو کی ہدایت پر…

2 گھنٹے ago

کراچی یونیورسٹی,مستحق طلبہ اور فیکلٹی آف آرٹس کے لیے 5 کروڑ کے اینڈومنٹ فنڈ کا قیام

کراچی(ایجوکیشن رپورٹر) جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سیم قاسمی نے تعلیم کی ترویج…

2 گھنٹے ago

طلبہ میں سائنسی سوچ کےفروغ کیلئے سندھ میں ساڑھے 8 ہزار سائنس اساتذہ بھرتی کرنے کا اعلان

کراچی(ایجوکیشن رپورٹر) سندھ میں سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ، آرٹس اور ریاضی (اسٹیم) کی تعلیم کو فروغ…

2 گھنٹے ago

پنجاب کے تعلیمی اداروں کو 48 گھنٹوں میں بنیادی سہولیات اور طلباء کی تصدیق کا حکم

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) پنجاب بھر کے سکولوں میں طلباء کی مردم شماری کی منظوری کے بعد…

3 گھنٹے ago