کراچی (ایجوکیشن رپورٹر) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی حیدرآباد کی سابق وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طیبہ ظریف کو راولپنڈی ویمن یونیورسٹی کی مستقل وائس چانسلر مقرر کر دیا گیا ہے۔ ان کا یہ تقرر چار برس کی مدت کے لیے کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق، سندھ سے تعلق رکھنے والی معروف ماہر تعلیم پروفیسر ڈاکٹر طیبہ ظریف، جو اس وقت شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی (نوابشاہ) میں ڈین کے عہدے پر خدمات سرانجام دے رہی ہیں، اب راولپنڈی ویمن یونیورسٹی کی انتظامی و تعلیمی سربراہی سنبھالیں گی۔
ڈاکٹر طیبہ ظریف تعلیمی میدان میں وسیع تجربہ رکھتی ہیں، انہوں نے جامعہ کراچی سے شعبہ ایجوکیشن (تعلیم) میں اپنی اعلیٰ تعلیم مکمل کی تھی اور اس سے قبل وہ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی حیدرآباد کی وائس چانسلر کے طور پر بھی بہترین خدمات سرانجام دے چکی ہیں۔ ان کی تعیناتی کو تعلیمی حلقوں میں مثبت نظر سے دیکھا جا رہا ہے۔
لاہور (خصوصی رپورٹر) پنجاب میں پانچویں اور آٹھویں جماعت کے بورڈ امتحانات کے لیے 21 لاکھ…
پشاور (نامہ نگار) پشاور کے 45 نجی سکولوں میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان…
پشاور (کورٹ رپورٹر) پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس نعیم انور اور جسٹس کامران حیات میانخیل پر مشتمل…
پشاور (نامہ نگار) وفاقی محتسب خیبر پختونخوا کے حکم پر اسلامیہ کالج پشاور کے وائس چانسلر…
پشاور (سپیشل رپورٹر) پشاور یونیورسٹی میں دو فریقین کے مابین شدید ہنگامہ آرائی، جھگڑے اور…
وانا (نامہ نگار) جنوبی وزیرستان لوئر کے متعدد علاقوں میں مسلح افراد کی جانب سے…