Categories: تازہ ترین

حافظ آباد: کار کی رکشہ کو ٹکر، 4 طالبات شدید زخمی

حافظ آباد (نمائندہ حصوصی) گوجرانوالہ روڈ پر تھانہ صدر کے قریب تیز رفتار کار نے رکشہ کو ٹکر مار دی، جس کے

نتیجے میں رکشہ الٹ گیا اور دوآبہ گرلز کالج کی چار طالبات سمیت پانچ افراد زخمی ہو گئے۔ عینی شاہدین کے

مطابق حادثہ کار ڈرائیور کی تیز رفتاری اور غفلت کے باعث پیش آیا، جبکہ کار سوار موقع سے فرار ہو گیا۔  ریسکیو

اہلکاروں نے پانچوں زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کر کے ٹراما سنٹر حافظ آباد منتقل کر دیا۔ بعد ازاں دو طالبات

کوٹ رادھا کشن میں ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 2 طالب علم جاں بحق

کو تشویشناک حالت کے پیشِ نظر مزید علاج کے لیے لاہور ریفر کر دیا گیا، جبکہ دیگر زخمی ٹراما سنٹر میں زیرِ علاج

ہیں۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر سید حسین بہادر ٹراما سنٹر پہنچ گئے، جہاں انہوں نے زخمی طالبات کی

خیریت دریافت کی اور ڈاکٹروں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

غازی یونیورسٹی ڈی آئی خان میں قیام کے بعد پہلی بار مستقل خزانچی تعینات

ڈیرہ غازی خان (ایجوکیشن رپورٹر) غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان میں قیام کے بعد پہلی…

48 منٹس ago

کمشنر فیصل آباد ڈاکٹر عمران حامد شیخ کا رفاہ یونیورسٹی کا دورہ، کارکردگی کو سراہا

فیصل آباد (ایجوکیشن رپورٹر) کمشنر فیصل آباد ڈاکٹر عمران حامد شیخ نے رفاہ یونیورسٹی کا…

54 منٹس ago

گورنمنٹ کالج فیصل آباد میں 2 روزہ بین الاقوامی اپلائیڈ زوالوجی کانفرنس کا آغاز

فیصل آباد (ایجوکیشن رپورٹر) گورنمنٹ کالج فیصل آباد میں اپلائیڈ زولوجی سوسائٹی آف پاکستان کے…

59 منٹس ago

فیصل آباد، انٹر کالجیٹ ریسلنگ چیمپئن شپ میں پنجاب کالج کی ٹیم 7 گولڈ میڈلز کے ساتھ اول

فیصل آباد (ایجوکیشن رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق بورڈ آف…

1 گھنٹہ ago

غزہ، اسرائیلی محاصرے کے باعث 80 ہزار فلسطینی طلبہ سکول جانے سے محروم

غزہ/رام اللہ (انٹر نیشنل ڈیسک) غزہ کی پٹی میں مغربی کنارے کے شہر الخلیل میں…

1 گھنٹہ ago

کوئٹہ، ہیلپرز پبلک سکول  کی سالانہ تقریبِ تقسیمِ انعامات، سابق وزیراعلیٰ بلوچستان کی خصوصی شرکت

کوئٹہ (ایجوکیشن رپورٹر) نیشنل پارٹی کے سربراہ اور سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے…

2 گھنٹے ago