کوٹ رادھا کشن (حصوصی نمائندہ) نواحی گاؤں بھمبھا خورد بائی پاس کے قریب موٹر سائیکل پر سکول جانے والے دو
کمسن طالب علم تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کی زد میں آ کر جاں بحق ہو گئے۔ عینی شاہدین کے مطابق 12 سالہ عمر اور
6 سالہ حسن، جو آپس میں کزن بتائے جاتے ہیں، صبح کے وقت موٹر سائیکل پر سکول جا رہے تھے کہ تیز رفتار ٹریکٹر
شانگلہ، سکول جیپ کھائی میں جا گری،1 طالب علم جاں بحق، 17 طلبہ زخمی
ٹرالی نے انہیں کچل دیا۔ حادثہ اس قدر شدید تھا کہ دونوں بچے موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی
مقامی افراد کی بڑی تعداد جمع ہو گئی جبکہ ٹریکٹر ٹرالی کا ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ المناک
حادثے کے باعث علاقے کی فضا سوگوار ہو گئی اور بچوں کے گھروں میں کہرام مچ گیا۔