Categories: کالجز

خاتون ڈپٹی ڈائریکٹرکالجزکااستقبال ڈھول کی تھاپ پر نوٹ نچھاور

لاہور( سپیشل رپورٹر)محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب میں 38 ڈپٹی ڈائریکٹرز تعینات,چارج سنھبال کر کام شروع کر دیا خاتون ڈپٹی ڈائریکٹر ننکانہ کی دفتر آمد پر ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے خاتون ڈپٹی ڈائریکٹر پرنوٹ نچھاور کیے جاتے رہےتعلیمی حلقوں میں خاتون آفیسر پر نوٹ نچھاور کرنے پر متعلقہ افراد کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جانے لگا ہےحکومتِ پنجاب کے محکمہ ہائر ایجوکیشن (HED) نے صوبے بھر میں گریڈ 18 کے 38 افسران کو بطور ڈپٹی ڈائریکٹر (کالجز) تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے یہ تقرریاں سلیکشن کمیٹی کی جانب سے شارٹ لسٹ کیے گئے پینلسٹس کے انٹرویوز کے بعد عمل میں لائی گئی ہیں نوٹیفکیشن کے مطابق ان افسران کی تقرری 3 سال کی مدت کے لیے ریگولر بنیادوں پر کی گئی ہےجو کہ ان کی تسلی بخش کارکردگی سے مشروط ہوگی سلیکشن کمیٹی جون 2026 میں ان افسران کی پہلی کارکردگی کا جائزہ لے گی تاکہ ان کے عہدوں پر برقرار رہنے کا فیصلہ کیا جا سکےنوٹیفکیشن کے تحت لاہور اور دیگر اضلاع میں درج ذیل اہم تقرریاں کی گئی ہیں لاہور میں مسٹر نعیم اقبال کو ڈپٹی ڈائریکٹر (ایڈمن) اور مسز رابعہ اختر کو ڈپٹی ڈائریکٹر (پلاننگ اینڈ بجٹ) لاہور تعینات کیا گیا ہے جنہوں نے اپنے نئے عہدے کاچارج نہیں سنبھالا ہے ۔ اس کے علاوہ مسٹر شفقت علی، مس اریشہ بتول اور مسٹر خرم شہزاد کو ڈائریکٹوریٹ آف پبلک انسٹرکشن (DPI) کالجز پنجاب میں تعینات کیا گیا ہےگوجرانوالہ ڈویژن میں مسٹر ندیم احمد کو گوجرانوالہ، مسٹر شعیب عاشق کو گجرات اور مسٹر خرم شہزاد کو حافظ آباد میں ڈپٹی ڈائریکٹر تعینات کیا گیا ہے ۔دیگر اضلاع میں علی حمید کو (قصور)، محمد ساجد ندیم کو (شیخوپورہ)، ڈاکٹر طاہرہ بتول کو(ننکانہ صاحب)، اور ضیاء الاحسن کو سرگودھا میں ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں عہدوں پر برقرار رہنے والے افسران فیصل آباد سے ڈاکٹر حبیب الرحمان، جھنگ سے محمد نعیم خان، بھکر سے ناظم حسین، رحیم یار خان سے سائرہ بانو اور لیہ سے ذوالفقار علی کو ان کے موجودہ عہدوں پر ہی کام جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے

urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

لاہور، سندر کے علاقے میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کو دھمکیاں دینے اور توڑ پھوڑ کرنے والا ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر) صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے سندر میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کو سنگین…

16 منٹس ago

ڈاکٹر وسیم قاضی جامعہ کراچی کے نئے وائس چانسلر مقرر

ڈاکٹر وسیم قاضی جامعہ کراچی کے نئے وائس چانسلر مقرر، نوٹیفکیشن جاری کراچی(سپیشل رپورٹر)سندھ کی…

2 گھنٹے ago

پروفیسرحضرت علی چیرمین تعلیمی بورڈ مردان تعینات

مردان (ایجو کیشن رپورٹر) حکومت خیبر پختونخوا کے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے جاری کردہ…

2 گھنٹے ago

پشاور، سرکاری جامعات میں بھرتیوں کی تحقیقات مکمل، رپورٹ صوبائی حکومت کو ارسال

پشاور (سپیشل رپورٹر) خیبر پختونخوا کی سرکاری جامعات میں ہونے والی بھرتیوں کے حوالے سے…

2 گھنٹے ago

فرانس،طلبا کا احتجاج چھٹے روز میں داخل،1747گرفتار

پیرس (مانیٹرنگ ڈیسک)فرانس میں ابتر تعلیمی نظام، اساتذہ کی شدید کمی اور نئی داخلہ پالیسی…

3 گھنٹے ago

میرپور بورڈ، نویں جماعت کے نتائج، 101سرکاری سکولوں کا نتیجہ صفر

آزاد کشمیر (ایجوکیشن رپورٹر) میرپور تعلیمی بورڈ آزاد کشمیر کے زیرِ اہتمام نہم جماعت کے…

4 گھنٹے ago