Categories: Uncategorized

لاہور تعلیمی بورڈ کے زیرِ اہتمام 26 سال بعد انٹر بورڈ گرلز سپورٹس گالا کا انعقاد

لاہور تعلیمی بورڈ کے زیرِ اہتمام 26 سال بعد انٹر بورڈ گرلز سپورٹس گالا کا انعقاد

ایونٹ کا باقاعدہ آغاز

صوبائی وزیرِ تعلیم رانا سکندر حیات نے خود کھیل کر کیا۔ تقریب میں چیئرمین آئی بی سی سی بشیر ملہ، اسپیشل سیکرٹری ہائر ایجوکیشن رانا تجمل حسین، ایڈیشنل سیکرٹری بورڈز نعمان جمیل، سیکرٹری لاہور بورڈ رضوان نذیر نے بھی شرکت کی

لاہور (سپیشل رپورٹر) لاہور تعلیمی بورڈ کے زیرِ اہتمام 26 سال بعد انٹر بورڈ گرلز سپورٹس گالا کا انعقاد، ملک بھر سے 10 ٹیموں کی شرکت، بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور ک

زیرِ اہتمام ایک تاریخی تقریب “انٹر بورڈ گرلز سپورٹس گالا” کا انعقاد کیا گیا، جس کی میزبانی کا اعزاز لاہور بورڈ کو 26 سال بعد حاصل ہوا ہے۔ اس رنگا رنگ سپورٹس گالا میں پاکستان بھر کے مختلف تعلیمی بورڈز سے تعلق رکھنے والی 10 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ایونٹ کا باقاعدہ آغاز

صوبائی وزیرِ تعلیم رانا سکندر حیات نے خود کھیل کر کیا۔ تقریب میں چیئرمین آئی بی سی سی بشیر ملہ، اسپیشل سیکرٹری ہائر ایجوکیشن رانا تجمل حسین، ایڈیشنل سیکرٹری بورڈز نعمان جمیل، سیکرٹری لاہور بورڈ رضوان نذیر اور ڈائریکٹر آئی بی سی سی لاہور عثمان سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے خصوصی شرکت کی۔وزیرِ تعلیم رانا سکندر حیات نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے خطیر رقم کے انعامات کا اعلان کیا۔ صوبہ کےپی کے سے پشاور ، مردان سوات ، صوبہ سندھ سے سکھر ، حیدرآباد ، لاڑکانہ صوبہ پنجاب سے لاہور ، راولپنڈی ، ساہیوال ، سرگودھا فیڈرل بورڈ سے اسلام آباد کی ٹیموں نے شرکت کی ​پہلی پوزیشن: 2 لاکھ روپے نقد

​دوسری پوزیشن: 1 لاکھ روپے نقد
​تیسری پوزیشن: 50 ہزار روپے نقد کا اعلان ، خصوصی کلچرل پرفارمنس پیش کرنے والے بچوں میں بھی نقد انعامات تقسیم کیے گئے​ بچوں نے وزیراعلی پنجاب سے ملنے کی خواہش کا اظہار کر دیا جس پر وزیر تعلیم رانہ سکندر حیات نے وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کی یقین دہانی کروائی وہ جلد ان کی ملاقات وزیراعلیٰ پنجاب سے کروائیں گے۔اس موقع پر سیکرٹری لاہور بورڈ رضوان نذیر کا کہنا تھا کہ “یہ ہمارے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے کہ 26 سال کے طویل وقفے کے بعد لاہور بورڈ اس سطح کے ایونٹ کی نمائندگی کر رہا ہے جلد انٹر بورڈ بوائز سپورٹس گالا بھی کروانے جارہے ہیں وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے کہا کہ ہمارا مقصد طالبات کو کھیلوں کے یکساں مواقع فراہم کرنا ہے تاکہ وہ تعلیمی میدان کے ساتھ ساتھ کھیلوں میں بھی ملک کا نام روشن کر سکیں

urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

جی سی یو ، منتخب ڈگری پروگرامز کی فیس میں 60 فیصد تک کمی

جی سی یو کا تاریخی فیصلہ: منتخب ڈگری پروگرامز کی فیس میں 60 فیصد تک…

6 hours ago

تعلیمی بورڈ لاہور، رزلٹ کارڈز ڈیجیٹلائز، کیو آر کوڈ پر مبنی جدید سرٹیفکیٹ متعارف

لاہور تعلیمی بورڈ کی تاریخی پیش رفت: رزلٹ کارڈز کا مکمل نظام ڈیجیٹلائز، کیو آر…

8 hours ago

یونیورسٹیز اور کالجز میں دوروزہ تعطیل، 4 دن آن لائن کلاسز کا حکم

پٹرولیم بحران کا اثر: خیبر پختونخوا میں یونیورسٹیز اور کالجز میں دوروزہ تعطیل، 4 دن…

21 hours ago

ڈیویژنل پبلک کالج خضدار میں جدید واک ٹریک کا افتتاح

ڈیویژنل پبلک کالج خضدار میں جدید واک ٹریک کا افتتاح، ڈی سی کی تعلیمی اداروں…

21 hours ago

افغانستان میں پھنسے مزید 110 پاکستانی طلباء وطن واپس پہنچ گئے

جمرود (نمائندہ خصوصی) افغانستان میں گزشتہ 10 ماہ سے پھنسے ہوئے مزید 110 پاکستانی طلباء…

1 day ago

تعطیلات ختم، سندھ بھر کے تعلیمی اداروں کی رونقیں بحال

گرمیوں کی تعطیلات ختم، کراچی سمیت سندھ بھر کے تعلیمی اداروں کی رونقیں بحال، پہلے…

1 day ago