پشاور (نیوز رپورٹر / اردو تعلیم ڈاٹ کام) خیبر میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالجلیل خان کی تقرری کو پشاور ہائیکورٹ میں ایک بار پھر چیلنج کر دیا گیا ہے۔ عدالت نے ابتدائی سماعت کے بعد متعلقہ حکام سے جواب طلب کر لیا ہے۔
عدالتی کارروائی اور سماعت:پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس وقار احمد اور جسٹس بابر ستار پر مشتمل دو رکنی بینچ نے ڈاکٹر ایچ ایچ عامر اور ڈاکٹر محمد ایاز خان کی جانب سے دائر کردہ آئینی درخواست پر سماعت کی۔
وی سی اسلامیہ یونیورسٹی ڈاکٹر محمد کامران کو خواجہ فرید یونیورسٹی کا اضافی چارج تفویض
درخواست گزاروں کے وکلاء کے دلائل:درخواست گزاروں کے وکیل سنگین خان ایڈووکیٹ نے عدالت میں پیش ہو کر موقف اختیار کیا کہ:وائس چانسلر کی تقرری کے عمل میں مقررہ قانونی تقاضوں، ضوابط اور اعلیٰ عدلیہ کے پہلے سے موجود احکامات کو مکمل طور پر نظر انداز کیا گیا ہے۔
ہائیکورٹ قبل ازیں بھی اس تقرری کے عمل پر نظرثانی کی ہدایت کر چکی ہے اور پروفیسر کی حیثیت سے 10 سالہ تجربے کی شرط پر محکمہ قانون سے حتمی رائے لینے کا حکم دے چکی ہے۔ عدالت نے فریقین کے ابتدائی دلائل سننے کے بعد کیس کی مزید سماعت کے لیے متعلقہ حکام کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جامع جواب جمع کرانے کی ہدایت کر دی ہے۔
راولپنڈی (ایجوکیشن رپورٹر) فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی اور چین کی نارتھ ویسٹ ایگریکلچر اینڈ فاریسٹری یونیورسٹی…
اسلام آباد (ایجوکیشن رپورٹر) بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد دنیا کی ٹاپ 500 اور…
فیصل آباد (ایجوکیشن رپورٹر) تعلیمی بورڈ فیصل آباد کے زیر اہتمام انٹر کالجیٹ فٹسال چیمپئن…
فیصل آباد (ایجوکیشن رپورٹر) زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کا 29 واں کانووکیشن 25 نومبر 2026ء…
فیصل آباد (ایجوکیشن رپورٹر) ڈپٹی ڈائریکٹر مانیٹرنگ پنجاب نے خاتون ٹیچر کو ہراساں کرنے کے…
صوابی (نمائیندہ حصوصی) ویمن یونیورسٹی صوابی میں نیشنل کمیشن فار ہیومن ڈویلپمنٹ کے زیر اہتمام…