Categories: تازہ ترین

خیبر پختونخوا میں ‘عالمی یومِ خواندگی’ کی مناسبت سے خصوصی سرگرمیوں کا باقاعدہ آغاز

پشاور (خصوصی نامہ نگار) محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا کی ہدایت پر صوبہ بھر کے تعلیمی اداروں میں ‘عالمی یومِ خواندگی’ کی مناسبت سے یکم تا 8 ستمبر خصوصی آگاہی اور مطالعاتی سرگرمیوں کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔

محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق 8 ستمبر کو عالمی یومِ خواندگی کے موقع پر مرکزی تقاریب منعقد کی جائیں گی، جبکہ اس سے قبل صوبے کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں روزانہ کی بنیاد پر مختلف پروگرامز کا انعقاد جاری ہے۔ سرگرمیوں کے سلسلے میں تمام سکولوں اور کالجوں کو سیمینارز، آگاہی سیشنز، تقریری مقابلوں اور مباحثوں کے اہتمام کی سخت ہدایت کی گئی ہے۔

طلبہ کی تخلیقی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے مضمون نویسی، پوسٹر سازی اور مطالعاتی مقابلے بھی شروع کیے جا چکے ہیں۔ محکمہ تعلیم نے شفافیت اور نظم و ضبط کو برقرار رکھنے کے لیے تمام تعلیمی اداروں کو پابند کیا ہے کہ وہ منعقدہ پروگرامز کی روزانہ کی بنیاد پر تصاویر اور پیش رفت رپورٹ متعلقہ حکام کو جمع کروائیں۔

محکمہ تعلیم کے حکام کے مطابق ان تمام سرگرمیوں کا بنیادی مقصد طلبہ اور عام لو گوں میں تعلیم، کتاب خوانی اور پڑھائی کی اہمیت کے حوالے سے شعور و آگاہی کو فروغ دینا ہے۔

urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

میٹرک امتحانی نتائج بہتر بنانے کے لیے خصوصی کلاسز اور یوٹیوب ویڈیوز سے مدد لینے کا فیصلہ

ملتان (ایجوکیشن رپورٹر) پنجاب کے سرکاری سکولوں میں نہم اور دہم جماعت کے طلبہ کے…

5 گھنٹے ago

ملتان اور جنوبی پنجاب کے سرکاری سکولوں میں ہفتے میں3 دن سپورٹس پیریڈ لازمی قرار

ملتان (ایجوکیشن رپورٹر) محکمہ سکول ایجوکیشن نے ملتان اور جنوبی پنجاب کے تمام سرکاری سکولوں…

5 گھنٹے ago

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی ملتان میں عالمی یومِ ماہی پروری کے موقع پر تقریب کا انعقاد

ملتان (ایجوکیشن رپورٹر) محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی میں فیکلٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز…

5 گھنٹے ago

پنجاب میں پیف اور پیما کے تحت چلنے والے سرکاری عمارتوں کے سکولوں کی نگرانی سخت کرنے کا فیصلہ

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) پنجاب میں سرکاری عمارتوں میں قائم پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن (پیف) اور پنجاب…

5 گھنٹے ago

یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کا انتظامی اور تعلیمی امور میں مصنوعی ذہانت متعارف کرانے پر غور

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز (یو ایچ ایس) نے اپنے انتظامی اور تعلیمی…

5 گھنٹے ago

گورنر پنجاب کی جانب سے یو ای ٹی لاہور کی چار فیکلٹیز کے نئے ڈینز کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) گورنر پنجاب اور چانسلر یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ای ٹی)…

5 گھنٹے ago