دورانِ ملازمت وفات پانے والے ایجوکیشن ملازمین کے لیے 1 کروڑ 97 لاکھ امداد منظور, اساتذہ کا خیر مقدم

راولپنڈی (نمائندہ خصوصی) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی راولپنڈی نے دورانِ سروس وفات پانے والے ملازمین کے لیے ایک

کروڑ ستانوے لاکھ کی مالی امداد کے بلوں کی منظوری دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ریٹائر ہونے والے اساتذہ و

ملازمین کے لیو انکیشمنٹ کے بلز کی بڑی تعداد، جس میں 1 کروڑ 34 لاکھ 16 ہزار 59 روپے کے ریٹائرمنٹ ٹی اے بلز

شامل ہیں، منظور کر لیے گئے ہیں جن کا باضابطہ نوٹیفکیشن چیف ایگزیکٹو آفیسر یاسین بلوچ نے جاری کر دیا ہے۔

اس موقع پر ایپکا کے قائدین شہزاد کیانی، راجہ آفتاب، مرزا توقیر، راجہ شاہد، قاضی عمران، بشارت قادری، قاری

گوجرانوالہ بورڈ کی تاریخ میں ریکارڈ قائم کرنے والی بصارت سے محروم طالبہ زینت کے اعزاز میں تقریب

عبدالرؤف، انور علی بٹ اور راجہ ظہیر نے چیف ایگزیکٹو آفیسر کا شکریہ ادا کیا اور تمام متعلقہ اساتذہ، کلرکوں اور

بالخصوص دورانِ سروس وفات پانے والے ملازمین کے لواحقین کو آگاہ کرنے کے لیے تمام گروپس میں یہ آرڈرز شیئر کرنے

کی تاکید کی تاکہ ہر ملازم اور ٹیچر بروقت اپنا کلیم نکلوا سکے۔ ایپکا رہنما چوہدری مبشر احمد نے کہا کہ تمام ڈی ڈی

اوز بھی خصوصی دلچسپی لیں اور ان آرڈرز میں موجود اپنے زیرِ سایہ ملازمین و اساتذہ کے بل بروقت کلیئر کروائیں

تاکہ ان تک بجٹ کی منظور شدہ رقم کے اثرات جلد از جلد پہنچ سکیں۔

urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

وی سی پنجاب یونیورسٹی اور ملازمین ایسوسی ایشن کے درمیان اہم ملاقات، رکی ہوئی مراعات اور مسائل کے حل پر پیشرفت

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) میاں حمزہ شہباز شریف کی خصوصی ہدایات پر وزیر اعظم پاکستان کے کوآرڈینیٹر…

5 گھنٹے ago

طلبہ حقوق کے لیے اسلامی جمعیت طلبہ کا رحیم یار خان سے لاہور ‘روڈ کارواں’ کا اعلان

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) اسلامی جمعیت طلبہ تنظیم نے 9 نومبر سے 24 نومبر 2026ء تک رحیم…

6 گھنٹے ago

کراچی, فرسٹ ایئر سالانہ نتائج 2026 کا نئے گریڈنگ سسٹم کے تحت اعلان

کراچی (ایجوکیشن رپورٹر) اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین فقیر محمد لاکھو کی ہدایت پر…

6 گھنٹے ago

کراچی یونیورسٹی,مستحق طلبہ اور فیکلٹی آف آرٹس کے لیے 5 کروڑ کے اینڈومنٹ فنڈ کا قیام

کراچی(ایجوکیشن رپورٹر) جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سیم قاسمی نے تعلیم کی ترویج…

6 گھنٹے ago

طلبہ میں سائنسی سوچ کےفروغ کیلئے سندھ میں ساڑھے 8 ہزار سائنس اساتذہ بھرتی کرنے کا اعلان

کراچی(ایجوکیشن رپورٹر) سندھ میں سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ، آرٹس اور ریاضی (اسٹیم) کی تعلیم کو فروغ…

6 گھنٹے ago

پنجاب کے تعلیمی اداروں کو 48 گھنٹوں میں بنیادی سہولیات اور طلباء کی تصدیق کا حکم

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) پنجاب بھر کے سکولوں میں طلباء کی مردم شماری کی منظوری کے بعد…

7 گھنٹے ago