سندھ کے سکولوں میں "سمجھ بھی، سیفٹی بھی” ڈیجیٹل تحفظ پروگرام کا آغاز، 4 ہزار طلباء مستفید

کراچی(ایجوکیشن رپورٹر)زندگی ٹرسٹ، دوربین اور میٹا کے اشتراک سے، اور حکومتِ سندھ کی معاونت کے ساتھ،

"سمجھ بھی، سیفٹی بھی” کے نام سے ایک جامع ڈیجیٹل تحفظ پروگرام کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔ پروگرام کی

افتتاحی تقریب ایس ایم بی فاطمہ جناح گورنمنٹ سکول کراچی میں منعقد ہوئی، جس میں سندھ حکومت کے

نمائندوں، اساتذہ، والدین اور طلباء نے شرکت کی۔ اس پروگرام کے تحت 13 سے 18 سال کے نوجوانوں اور ان کے والدین

کے لیے عملی تربیتی نشستیں منعقد کی جا رہی ہیں، جبکہ دوربین نے اپنے ٹیچر ایجوکیشن پروگرام میں آن لائن تحفظ

سے متعلق خصوصی ماڈیول بھی شامل کیا ہے تاکہ اساتذہ طلباء کی بہتر رہنمائی کر سکیں۔ فیز ون کے دوران اب

تک 4 ہزار طلباء کو آن لائن سلامتی سے متعلق آگاہی فراہم کی جا چکی ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے زندگی ٹرسٹ کے بانی و صدر شہزاد رائے نے کہا کہ فلاحی اداروں کو تعلیمی نظام اور

پالیسیوں میں تبدیلی کے لیے متحرک کردار ادا کرنا چاہیے، اور بچوں کے آن لائن تحفظ کے لیے اساتذہ کی تربیت

سر سید یونیورسٹی, سر سید ڈے کے سلسلے میں فیکلٹی ممبران کے لیے ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ کا انعقاد

انتہائی ضروری ہے تاکہ وہ پلیٹ فارمز کے محفوظ استعمال کو فروغ دے سکیں۔ دوربین کی چیف ایگزیکٹو آفیسر

سلمیٰ عالم نے کہا کہ آن لائن تحفظ ایک مسلسل سیکھنے کا عمل ہے اور اس کے لیے اساتذہ کا خود ڈیجیٹل خطرات

کو سمجھنا ضروری ہے۔ صوبائی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی علی راشد نے کہا کہ ڈیجیٹل تبدیلی کا مقصد صرف

لوگوں کو ٹیکنالوجی سے جوڑنا نہیں بلکہ انہیں محفوظ، ذمہ دارانہ اور مؤثر استعمال کے قابل بنانا ہے، جس کے تحت

آن لائن فراڈ، غلط معلومات اور مصنوعی ذہانت کے نئے چیلنجز پر آگاہی دی جا رہی ہے۔ میٹا کے نمائندوں فلپ اور

اینگ چی نے بتایا کہ کم عمر صارفین کے لیے پلیٹ فارمز کو محفوظ بنایا جا رہا ہے، جس کے تحت انسٹاگرام پر ٹین

اکاؤنٹس میں سیفٹی سیٹنگز خودکار طور پر فعال ہیں اور واٹس ایپ پر 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے والدین کے

زیرِ انتظام اکاؤنٹس کا نظام متعارف کرایا جا رہا ہے۔

urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

گومل یونیورسٹی کے علاقائی کردار کو مؤثر بنانے کا فیصلہ

ڈیرہ اسماعیل خان (حصوصی نمائندہ) گومل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظفر اقبال کی…

1 منٹ ago

فیصل آباد بورڈ, جماعت نہم کے رزلٹ کارڈز آن لائن کر دیے گئے

فیصل آباد (ایجوکیشن رپورٹر) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آباد نے چیئرمین بورڈ…

34 منٹس ago

سرکاری سکولوں کی نجکاری، چوتھے فیز کی منظوری

راولپنڈی (نمائندہ حصوصی) محکمہ تعلیم نے سرکاری سکولوں کی نجکاری کے چوتھے فیز کی منظوری…

52 منٹس ago

سر سید یونیورسٹی, سر سید ڈے کے سلسلے میں فیکلٹی ممبران کے لیے ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ کا انعقاد

کراچی (ایجو کیشن رپورٹر)سر سید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کراچی کے شعبہ سپورٹس کے…

4 گھنٹے ago

خیبر پختونخوا، چیف لائبریرین پر دوہری ملازمت اور تاریخِ پیدائش میں غیر قانونی تبدیلی کے الزامات ثابت

پشاور (سپیشل رپورٹر) خیبر پختونخوا کے محکمہ آرکائیوز اینڈ لائبریریز کے چیف لائبریرین ڈاکٹر محمد…

17 گھنٹے ago

خانیوال،پبلک سکول اینڈ یونیورسٹی کالج میں سائیکلنگ مقابلے

خانیوال(نمائندہ خصوصی ) پبلک سکول اینڈ یونیورسٹی کالج میں سائیکلنگ مقابلےسائیکلنگ بچوں کی جسمانی صحت،…

21 گھنٹے ago