ریٹائرڈ اسسٹنٹ رجسٹرار کی پینشن واجبات کی عدم ادائیگی،اردویونیورسٹی کو جواب جمع کروانے کا حکم

 کراچی (کورٹ رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ کے آئینی بینچ نے اردو یونیورسٹی کے ریٹائرڈ اسسٹنٹ رجسٹرار کی پینشن واجبات کی عدم ادائیگی کے خلاف درخواست پریونیورسٹی کو دستاویزات کا جائزہ لیکر جواب جمع کروانے کا حکم دے دیا ۔سندھ ہائی کورٹ آئینی بینچ میں اردو یونیورسٹی کے ریٹائرڈ اسسٹنٹ رجسٹرار کی پینشن واجبات کی عدم ادائیگی کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی ۔

عدالت نے درخواست گزار کو ٹائٹل میں ترمیم کی ہدایت کرتے ہوئے ہدایت کی کہ سوشل سروسز اور نیشنل لینگویج اتھارٹی کو بھی درخواست میں فریق بنایا جائے۔وکیل اردو یونیورسٹی نے موقف اختیار کیا کہ درخواست گزار کی سروس صرف پانچ برس ہے۔درخواست گزار پینشن واجبات کے لئے مقررہ سروس نہیں رکھتے۔

درخواست گزار کے وکیل عارف وحید غزنوی نے بتایا کہ 1979 میں سوشل سروسز ڈپارٹمنٹ جوائن کیا تھا۔

1985 میں نیشنل لینگویج اتھارٹی میں ضابطے پورے کرکے تقرری ہوئی۔سرکاری وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ درخواست گزار کے سابق اداروں میں پینشن موجود نہیں تھی۔دوران سروس درخواست گزار کی تنخواہ سے کٹوتی نہیں کی جاتی تھی۔درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ سرکاری وکیل غلط بیانی کررہے ہیں۔نیشنل لینگویج اتھارٹی میں پینشن کے دستاویزی ثبوت موجود ہیں۔2005 میں اردو یونیورسٹی ٹرانسفر کے وقت واجبات بھی اردو یونیورسٹی کے فراہم کئے گئے۔عدالت نے تمام دستاویز یونیورسٹی وکیل کو فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے یونیورسٹی کو دستاویزات کا جائزہ لیکر جواب جمع کروانے کا حکم دے دیا عدالت نے درخواست کی سماعت تین ہفتوں تک ملتوی کردی

urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

وی سی پنجاب یونیورسٹی اور ملازمین ایسوسی ایشن کے درمیان اہم ملاقات، رکی ہوئی مراعات اور مسائل کے حل پر پیشرفت

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) میاں حمزہ شہباز شریف کی خصوصی ہدایات پر وزیر اعظم پاکستان کے کوآرڈینیٹر…

6 گھنٹے ago

طلبہ حقوق کے لیے اسلامی جمعیت طلبہ کا رحیم یار خان سے لاہور ‘روڈ کارواں’ کا اعلان

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) اسلامی جمعیت طلبہ تنظیم نے 9 نومبر سے 24 نومبر 2026ء تک رحیم…

6 گھنٹے ago

کراچی, فرسٹ ایئر سالانہ نتائج 2026 کا نئے گریڈنگ سسٹم کے تحت اعلان

کراچی (ایجوکیشن رپورٹر) اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین فقیر محمد لاکھو کی ہدایت پر…

7 گھنٹے ago

کراچی یونیورسٹی,مستحق طلبہ اور فیکلٹی آف آرٹس کے لیے 5 کروڑ کے اینڈومنٹ فنڈ کا قیام

کراچی(ایجوکیشن رپورٹر) جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سیم قاسمی نے تعلیم کی ترویج…

7 گھنٹے ago

طلبہ میں سائنسی سوچ کےفروغ کیلئے سندھ میں ساڑھے 8 ہزار سائنس اساتذہ بھرتی کرنے کا اعلان

کراچی(ایجوکیشن رپورٹر) سندھ میں سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ، آرٹس اور ریاضی (اسٹیم) کی تعلیم کو فروغ…

7 گھنٹے ago

پنجاب کے تعلیمی اداروں کو 48 گھنٹوں میں بنیادی سہولیات اور طلباء کی تصدیق کا حکم

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) پنجاب بھر کے سکولوں میں طلباء کی مردم شماری کی منظوری کے بعد…

7 گھنٹے ago