The Vice Chancellor, Prof. Dr. Shahid Munir
لاہور (سپیشل رپورٹر ) انسٹیٹیوٹ آف ڈیٹا سائنس یو ای ٹی لاہور نے ایک اہم تعلیمی سنگِ میل عبور کرتے ہوئے پہلے، دوسرے اور تیسرے سمسٹر کے طلبہ کے پراجیکٹس کی شاندار نمائش کا انعقاد کیا۔ نمائش میں 483 جدید اور تخلیقی پراجیکٹس ڈسپلے کیے گئے، جو طلبہ کی فنی مہارت، تخلیقی صلاحیتوں اور عملی مسائل کے حل کی صلاحیت کا مظہر تھے۔
تقریب کے مہمانِ خصوصی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر تھے، جنہوں نے طلبہ اور فیکلٹی کی کاوشوں کو سراہا اور عملی و صنعت سے ہم آہنگ تعلیم کی اہمیت پر زور دیا۔ انکا کہنا تھا کہ اس طرح کی نمائشیں طلبہ کی تخلیقی اور تحقیقی صلاحیتوں کو نکھارنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ یونیورسٹی آئندہ بھی عملی، تحقیق پر مبنی اور صنعت سے ہم آہنگ تعلیم کے فروغ کے لیے ایسے مواقع فراہم کرتی رہے گی۔
نمائش میں صنعت سے تعلق رکھنے والے ماہرین نے بطور بیرونی جانچ کار منصوبوں کا جائزہ لیا اور ان کی جدت، افادیت اور تجارتی امکانات کے حوالے سے قیمتی رائے دی۔
اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر شازیہ ارشد کی قیادت اور رہنمائی کو خصوصی طور پر سراہا گیا، جن کی کاوشوں سے اس نمائش کا کامیاب انعقاد ممکن ہوا۔ ڈاکٹر محمد شعیب، چیئرمین ڈیپارٹمنٹ آف کمپیوٹر سائنس نے بھی تقریب کی کامیابی میں کلیدی کردار ادا کیا۔
پشاور (سپیشل رپورٹر) جنوبی وزیرستان لوئر میں روزانہ کی بنیاد پر عائد کرفیو کے باعث…
کراچی (خبر نگار / این این آئی) وزیراعظم یوتھ لیپ ٹاپ سکیم کے تحت جناح…
ملتان (ایجو کیشن رپورٹر رپورٹر) صوبائی محتسب پنجاب نے ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے وائس چانسلر…
پاکپتن(نامہ نگار) اینٹی کرپشن پنجاب نے کارروائی کرتے ہوئے محکمہ تعلیم (ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ) پاکپتن کے اسسٹنٹ…
اسلام آباد(سپیشل رپورٹر) ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی اعلیٰ سطح کمیٹی نے وفاقی اردو یونیورسٹی کو…
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی میں اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں ایک نیا اور اہم باب رقم…