Categories: بریکنگ نیوز

سرکاری سکولوں سے 64 ارب آمدن کا منصوبہ، کمرشل استعمال کی تجاویز

(ایجو کیشن رپورٹر)لاہور

سرکاری اسکولوں سے اضافی وسائل پیدا کرنے کا منصوبہ تیار کر لیا گیا ہے، جس کے تحت 14 تجاویز پر غور شروع کر دیا گیا ہے۔ اسکولوں کے موجودہ اثاثوں سے سالانہ 64 ارب روپے آمدن حاصل ہونے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نے سرکاری اسکولوں کو مالی طور پر خودمختار بنانے اور اضافی وسائل پیدا کرنے کے لیے ایک جامع منصوبہ تیار کر لیا ہے۔ مجوزہ منصوبے کے تحت سرکاری اسکولوں کے موجودہ اثاثوں سے سالانہ تقریباً 64 ارب روپے آمدن حاصل ہونے کا تخمینہ ہے۔ تاہم، اس مقصد کے حصول کے لیے بعض ذرائع کے مطابق 16 مختلف تجاویز پر غور کیا جا رہا ہے۔

غیر استعمال شدہ اثاثوں کو آمدن کا ذریعہ بنانے کا فیصلہ

خیبر پختونخوا، 55 فیصد سرکاری اسکولوں کی دیواریں اور چھتیں غیر تسلی بخش قرار، سروے رپورٹ جاری

ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ اسکول ایجوکیشن اسکولوں کے غیر استعمال شدہ یا کم استعمال ہونے والے اثاثوں کو آمدن کا ذریعہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے تاکہ تعلیمی اداروں کی مالی ضروریات اپنے ہی وسائل سے پوری کی جا سکیں۔

اہم تجاویز اور کمرشل سرگرمیاں

منصوبے کے تحت درج ذیل اہم اقدامات اور تجاویز زیرِ غور ہیں

برانڈنگ اور بل بورڈز: مرکزی شاہراہوں پر واقع اسکولوں کی بیرونی دیواروں پر برانڈنگ، ٹاورز، بل بورڈز اور دیگر کمرشل آئٹمز نصب کرنے کی اجازت دینے کی تجویز ہے۔ مارکیٹیں اور دکانیں: اسکولوں کی اضافی اراضی پر مارکیٹیں، دکانیں اور دیگر کمرشل سرگرمیاں شروع کرنے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔ ٹیلی کام ٹاورز: ذرائع کے مطابق موبائل فون کمپنیوں کو اسکولوں میں ٹیلی کام ٹاورز نصب کرنے کی اجازت دی جائے گی۔ سولر انرجی منصوبے: اسکولوں کی چھتوں اور خالی اراضی پر سولر انرجی منصوبے لگانے کی تجویز بھی اس پلان کا اہم حصہ ہے۔

urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

آئی ٹی شعبے کی بہتری کے لیے یونیورسٹیوں میں جدید سینٹرز قائم کریں گے، شزہ فاطمہ

  اسلام آباد (سپیشل رپورٹر) وفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ…

4 گھنٹے ago

سندھ، ایم ڈی کیٹ 2026ء کے حتمی نتائج کا اعلان

کراچی (سپیشل رپورٹر) سندھ کے میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلوں کے لیے لیے گئے…

4 گھنٹے ago

صوابی یونیورسٹی کے 3 اسکالرز سرکاری خرچ پر بیرونِ ملک جا کر غائب، قومی خزانے کو کروڑوں کا نقصان

معاہدے کے تحت پی ایچ ڈی کے بعد 5 سال خدمات کی شرط تھی؛ انتظامیہ…

16 گھنٹے ago

تعلیمی بورڈ کوہاٹ، جوابی کاپیوں میں ٹیمپرنگ ، کنٹرولر معطل

پشاور (ایجوکیشن رپورٹر) کوہاٹ تعلیمی بورڈ میں امتحانی امور اور ریکارڈ میں مبینہ بدعنوانی اور…

16 گھنٹے ago

ایش پلاسٹک ٹیکنالوجی کو دفاعی صنعت میں پذیرائی، داؤد سنز آرمری کا داؤد یونیورسٹی کا دورہ

کراچی (ایجوکیشن رپورٹر)داؤد یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کی جانب سے مقامی سطح پر تیار…

17 گھنٹے ago

جامعہ کراچی، حکومتِ سندھ کا ہاؤس سیلنگ سمری پر اعتراض، یونیورسٹی کا ایک ماہ کی رقم خود ادا کرنے پر غور

کراچی ( ایجو کیشن رپورٹر) حکومتِ سندھ نے جامعہ کراچی کے تدریسی اور غیر تدریسی…

2 دن ago