Become a member

Get the best offers and updates relating to Liberty Case News.

― Advertisement ―

spot_img
Homeایکسکلوسیو نیوزسرکاری سکولوں کے لیے نئے تعلیمی سال کے داخلہ اہداف مقرر، ہدف...

سرکاری سکولوں کے لیے نئے تعلیمی سال کے داخلہ اہداف مقرر، ہدف پورا نہ کرنے والے سربراہان کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

لاہور (تعلیمی رپورٹر) سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے تعلیمی سال 27-2026 کے لیے سرکاری سکولوں میں داخلوں کے لازمی اہداف کا اعلان کر دیا ہے، جس کے تحت ہر سکول کو اپنی موجودہ طلبہ تعداد کے تناسب سے الگ الگ ہدف حاصل کرنا ہوگا۔

محکمہ تعلیم کے ذرائع کے مطابق ان اہداف کو حاصل کرنے میں ناکام رہنے والے سکول سربراہان کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی، تاہم آؤٹ آف سکول بچوں کو تعلیمی نظام میں لانے کے لیے اہداف میں 10 فیصد رعایت دی گئی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ بچوں کو سکولوں سے جوڑا جا سکے۔ ڈیپارٹمنٹ نے تمام سکولوں کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ انرولمنٹ مہم کو بھرپور اور فعال انداز میں چلائیں،

جس کے لیے ضلعی سطح پر خصوصی افتتاحی پروگرامز، کمیونٹی موبلائزیشن اور عوامی آگاہی مہم کا آغاز کیا جائے گا تاکہ والدین اور مقامی آبادی کو اس عمل میں شامل کیا جا سکے۔ مہم کی کڑی نگرانی کے لیے ڈی ایم اوز اور سی ای اوز کو خصوصی ٹاسک سونپ دیا گیا ہے اور متعلقہ اضلاع کو واٹس ایپ کے ذریعے ان کے مخصوص ٹارگٹس ارسال کیے جا رہے ہیں۔ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ اس مہم کا بنیادی مقصد ہر بچے تک تعلیم کے مساوی مواقع پہنچانا ہے اور تمام متعلقہ اداروں کو اس قومی فریضے میں اپنا فعال کردار ادا کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔