Sindh Govt
میٹرک کے طلبہ سے اپریل کی اضافی فیس لینے پر پابندی، خلاف ورزی پر سخت کارروائی کی وارننگ
کراچی ( سٹاف رپورٹر) محکمہ تعلیم سندھ نے نجی اسکولوں کی جانب سے فیسوں کی وصولی کے حوالے سے نئے قواعد و ضوابط نافذ کر دیے ہیں۔ اس سلسلے میں ایک باقاعدہ سرکلر جاری کیا گیا ہے جس میں اسکول انتظامیہ کو فیسوں کے شیڈول سے متعلق سخت ہدایات دی گئی ہیں۔
میٹرک کے طلبہ کے لیے ہدایات, سرکلر کے مطابق میٹرک کے طلبہ سے صرف مارچ 2026 تک کی فیس وصول کی جائے گی۔ اپریل 2026 میں ہونے والے امتحانات کے پیشِ نظر طلبہ سے کسی بھی قسم کی اضافی فیس لینے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
پروموٹ ہونے والے طلبہ کا شیڈول, نویں سے دسویں جماعت میں ترقی پانے والے طلبہ کے لیے فیسوں کا نیا شیڈول جاری کیا گیا ہے۔ اسکولوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ ان طلبہ سے جون اور جولائی 2026 کی فیس بالترتیب اپریل اور مئی میں وصول کی جائے۔
نئی فیس پالیسی اور علیحدہ واؤچرز, پری پرائمری سے نویں جماعت تک کے طلبہ کے لیے بھی نئی پالیسی متعارف کرائی گئی ہے۔ تمام نجی اسکولوں کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ فیسوں کے لیے الگ الگ واؤچرز جاری کریں۔ اپریل تا جون اور مئی تا جولائی کے لیے علیحدہ علیحدہ واؤچرز لازمی ہوں گے۔ سرکلر میں واضح کیا گیا ہے کہ جون کی فیس کا واؤچر 30 جون تک اور جولائی کا 31 جولائی تک قابلِ قبول ہوگا۔
محکمہ تعلیم سندھ نے تمام نجی اسکولوں کو ان ہدایات پر سختی سے عملدرآمد کرنے کا حکم دیا ہے اور خبردار کیا ہے کہ کسی بھی قسم کی خلاف ورزی کی صورت میں اسکول انتظامیہ کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی
پشاور(ایجو کیشن رپورٹر) پی ایم ایس نتائج کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر، انگریزی…
لاہور(کرائم رپورٹر) صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے سندر میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کو سنگین…
ڈاکٹر وسیم قاضی جامعہ کراچی کے نئے وائس چانسلر مقرر، نوٹیفکیشن جاری کراچی(سپیشل رپورٹر)سندھ کی…
مردان (ایجو کیشن رپورٹر) حکومت خیبر پختونخوا کے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے جاری کردہ…
پشاور (سپیشل رپورٹر) خیبر پختونخوا کی سرکاری جامعات میں ہونے والی بھرتیوں کے حوالے سے…
پیرس (مانیٹرنگ ڈیسک)فرانس میں ابتر تعلیمی نظام، اساتذہ کی شدید کمی اور نئی داخلہ پالیسی…