ایک روزہ کمشنر فیصل آباد طالبہ رامین فاطمہ کا سیف سٹی سینٹر کا دورہ، کارکردگی کو سراہا
فیصل آباد (ایجوکیشن رپورٹر) ایک روزہ کمشنر فیصل آباد رامین فاطمہ نے اسسٹنٹ کمشنر سمندری کے ہمراہ سیف
سٹی فیصل آباد پی پی آئی سی تھری سینٹر کا خصوصی دورہ کیا۔ اس موقع پر ایس ایس پی آئی سی تھری فیصل
آباد ریجن رضا اللہ خان، ڈی ایس پی آپریشنز فیصل آباد عامر سلطان اور مینیجر سیف سٹی فیصل آباد مدثر نے
مہمانوں کا استقبال کیا۔
دورے کے دوران ایس ایس پی آئی سی تھری فیصل آباد ریجن رضا اللہ خان نے انہیں سیف سٹی کے جدید سرویلنس
محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب کو تین ریجنز میں تقسیم کرنے کی تجویز، سمری وزیر اعلیٰ کو ارسال
سسٹم، کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر، جرائم کی روک تھام، ٹریفک مینجمنٹ اور شہریوں کے تحفظ کے لیے جدید ٹیکنالوجی
کے استعمال سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ بریفنگ کے دوران ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن، ورچوئل سینٹر فار
چائلڈ سیفٹی، ورچوئل بلڈ بینک، ای چالان سسٹم، ویمن سیفٹی ایپ اور پی ایس سی اے پبلک سیفٹی ایپ سمیت
دیگر عوامی سہولیات کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔
ایک روزہ کمشنر رامین فاطمہ نے سیف سٹی کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کرتے ہوئے خصوصی دلچسپی کا اظہار
کیا اور بالخصوص ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن کے اقدام کو سراہا۔ انہوں نے خواتین کو فوری پولیس معاونت کی
فراہمی اور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے ان کے تحفظ کو یقینی بنانے کے حوالے سے سیف سٹی کے کردار کو قابلِ تحسین
قرار دیا۔
منہاج یونیورسٹی لاہور کے کانووکیشن 2026 میں 17 سو طلبہ وطالبات کو ڈگریاں دی گئیں…
لاہور (کورٹ رپورٹر) لاہور کی ایڈیشنل سیشن عدالت کے جج عبد الغفار نے یونیورسٹی آف…
حیدرآباد (ایجوکیشن رپورٹر) انسدادِ رشوت ستانی کی خصوصی عدالت حیدرآباد کے جج سید خلیل…
لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) نے لاہور بھر میں تعلیمی اداروں…
کراچی (ایجوکیشن رپورٹر) وفاقی اردو یونیورسٹی برائے فنون، سائنس و ٹیکنالوجی کی انجمنِ اساتذہ نے…
کراچی (ایجوکیشن رپورٹر) انٹرنیشنل مینز ڈے کے موقع پر اقرا یونیورسٹی میں کھیلوں کے مختلف…