بریکنگ نیوز

ایجوکیشن سٹی ملیر, 19 ہزار ایکڑ سرکاری زمین کی مبینہ غیر قانونی الاٹمنٹ پر فریال تالپور اور ڈاکٹر عاصم کو نوٹس

سندھ ہائی کورٹ نے چیئرمین نیب، چیف سیکرٹری اور ڈی سی ملیر سمیت دیگر حکام سے 4 ہفتوں میں جواب طلب کر لیا

کراچی (سپیشل رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے ضلع ملیر میں "ایجوکیشن سٹی” کے نام پر اربوں روپے مالیت کی 19 ہزار 600 ایکڑ سے زائد سرکاری زمین کی مبینہ غیر قانونی الاٹمنٹ کے خلاف دائر درخواست پر پیپلز پارٹی کی رہنما فریال تالپور، سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر عاصم حسین، چیئرمین نیب اور دیگر اعلیٰ حکام کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے۔

عدالتی کارروائی اور بینچ: جسٹس عدنان الکریم اور جسٹس ذوالفقار سانگی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے آئی جی سندھ، ایڈیشنل آئی جی، سیکریٹری بورڈ آف ریونیو، کمشنر کراچی، ڈی سی ملیر، مختیار کار اور دیگر متعلقہ افسران کو بھی نوٹسز جاری کیے۔

درخواست گزار کا مؤقف: درخواست گزار کے وکیل غلام اکبر جتوئی نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ ملیر کی مختلف دیہہ میں تقریباً 19,600 ایکڑ قیمتی سرکاری زمین "ایجوکیشن سٹی” کے نام پر الاٹ کی گئی، لیکن برسوں گزرنے کے باوجود اس منصوبے پر کوئی پیش رفت نہیں ہو سکی۔ وکیل نے الزام عائد کیا کہ:

  • یہ زمین مبینہ طور پر ملی بھگت سے ‘مڈل مین’ کے ذریعے اصل فائدہ اٹھانے والوں کو منتقل کی گئی۔
  • الانیٹمنٹ کے عوض سرکاری خزانے میں کوئی رقم جمع نہیں کرائی گئی۔
  • مقامی ہاریوں کے حقوق پامال کر کے زمینوں پر قبضے کیے گئے۔

استدعا: درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ اس غیر قانونی اور غیر آئینی الاٹمنٹ کو فوری طور پر کالعدم قرار دیا جائے اور ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی جائے۔ عدالت نے تمام فریقین کو نوٹس جاری کر دئیے ہیں

urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

وی سی پنجاب یونیورسٹی اور ملازمین ایسوسی ایشن کے درمیان اہم ملاقات، رکی ہوئی مراعات اور مسائل کے حل پر پیشرفت

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) میاں حمزہ شہباز شریف کی خصوصی ہدایات پر وزیر اعظم پاکستان کے کوآرڈینیٹر…

8 گھنٹے ago

طلبہ حقوق کے لیے اسلامی جمعیت طلبہ کا رحیم یار خان سے لاہور ‘روڈ کارواں’ کا اعلان

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) اسلامی جمعیت طلبہ تنظیم نے 9 نومبر سے 24 نومبر 2026ء تک رحیم…

9 گھنٹے ago

کراچی, فرسٹ ایئر سالانہ نتائج 2026 کا نئے گریڈنگ سسٹم کے تحت اعلان

کراچی (ایجوکیشن رپورٹر) اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین فقیر محمد لاکھو کی ہدایت پر…

9 گھنٹے ago

کراچی یونیورسٹی,مستحق طلبہ اور فیکلٹی آف آرٹس کے لیے 5 کروڑ کے اینڈومنٹ فنڈ کا قیام

کراچی(ایجوکیشن رپورٹر) جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سیم قاسمی نے تعلیم کی ترویج…

9 گھنٹے ago

طلبہ میں سائنسی سوچ کےفروغ کیلئے سندھ میں ساڑھے 8 ہزار سائنس اساتذہ بھرتی کرنے کا اعلان

کراچی(ایجوکیشن رپورٹر) سندھ میں سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ، آرٹس اور ریاضی (اسٹیم) کی تعلیم کو فروغ…

9 گھنٹے ago

پنجاب کے تعلیمی اداروں کو 48 گھنٹوں میں بنیادی سہولیات اور طلباء کی تصدیق کا حکم

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) پنجاب بھر کے سکولوں میں طلباء کی مردم شماری کی منظوری کے بعد…

10 گھنٹے ago