High Court of Sindh Karachi
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ نے محکمہ تعلیم کے "ادھر کیڈر” اساتذہ کے ٹائم اسکیل ختم کرنے اور دی گئی اضافی مراعات واپس لینے کے حکومتی فیصلے پر ہتھوڑا چلا دیا۔ عدالتِ عالیہ نے اساتذہ کی درخواست پر حکمِ امتناع جاری کرتے ہوئے حکم دیا ہے کہ آئندہ سماعت تک کسی بھی استاد کی تنخواہ یا پنشن سے کسی قسم کی کٹوتی یا جبری وصولی نہ کی جائے۔
کیس کی سنسنی خیز تفصیلات: سندھ ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ محکمہ تعلیم میں ڈرائنگ ٹیچرز، ورکر انسٹرکٹرز اور دیگر کیڈرز سے تعلق رکھنے والے حاضر سروس اور ریٹائرڈ اساتذہ کو برسوں سے قواعد و ضوابط کے تحت ترقیاں اور ٹائم اسکیل دیے جا رہے تھے۔ حکومتِ سندھ کی پالیسی کے مطابق ان اساتذہ کو گریڈ 15 سے 20 تک کی تنخواہیں ادا کی جاتی رہیں، لیکن اچانک محکمہ خزانہ نے ایک ظالمانہ خط لکھ کر ان تمام مراعات کو ختم کرنے اور ماضی میں دی گئی رقوم واپس لینے کا حکم دے دیا۔
عدالتی ریمارکس اور حکم نامہ: سماعت کے دوران وکیلِ صفائی نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ:
فیصلہ: عدالت نے اساتذہ کے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے حکم دیا کہ 20 اپریل تک کسی بھی استاد کے اسکیل یا تنخواہ کو نہ چھیڑا جائے۔ عدالت نے سیکرٹری تعلیم اور محکمہ خزانہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے تفصیلی جواب طلب کر لیا ہے۔ عدالت کے اس فیصلے سے ہزاروں متاثرہ اساتذہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور انہوں نے اسے انصاف کی جیت قرار دیا ہے۔
لاہور(ویب ڈیسک ) خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کا…
ٹوکیو ( مانیٹرنگ ڈیسک )جاپان میں مقیم معروف سماجی و کاروباری شخصیت راشد منہاس نے…
کوہاٹ (نامہ نگار)کوہاٹ کے علاقے خٹک کالونی میں واقع نجی سکول کے مالک نے مبینہ…
لاہور(ایجو کیشن رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل (فنانس) ٹیوٹا عثمان علی طارق کے والد طارق محمود انتقال کر…
اسلام آباد (ایجو کیشن رپورٹر)خیبر پختونخوا کی سرکاری جامعات کے لیے وفاق سے 18 ارب…
اسلام آباد(ایجو کیشن رپورٹر) فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے چیئرمین ڈاکٹر اکرام…