Categories: انٹرنیشنل

سویڈن، ہائی سکول میں تلوار بردار شخص کا حملہ، اساتذہ اور طلبہ پر اندھا دھند فائرنگ

سویڈن: ہائی اسکول میں تلوار بردار شخص کا حملہ، اساتذہ اور طلبہ پر اندھا دھند فائرنگ و تشدد، ملزم زخمی حالت میں گرفتار

سٹاک ہوم (نیوز ڈیسک) سویڈن کے شہر فاگرسٹا کے ایک ہائی اسکول میں اس وقت شدید خوف و ہراس پھیل گیا جب ایک تلوار بردار شخص نے اسکول کی عمارت میں داخل ہو کر اساتذہ، طلبہ اور دیگر افراد پر اندھا دھند حملہ کر دیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ سوئیڈن کے برنیل اسکول میں دوپہر کے وقت پیش آیا۔ تلوار بردار شخص کے ناگہانی حملے کے باعث اسکول میں بھگڈر مچ گئی اور شدید افرا تفری کا ماحول پیدا ہو گیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس سیکیورٹی اہلکاروں نے فوراً موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ پولیس نے حملہ آور کو گرفتاری دینے کے لیے کہا، تاہم ملزم کی جانب سے شدید مزاحمت کی گئی۔ اس موقع پر سیکیورٹی اہلکاروں نے کارروائی کرتے ہوئے حملہ آور کی ٹانگ پر گولی ماری، جس کے بعد اسے زخمی حالت میں قابو کر کے گرفتار کر لیا گیا۔

سویڈش میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مشتبہ حملہ آور کو زخمی حالت میں فوری طبی امداد کے لیے نزدیک ترین اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

سابقہ گولڈ میڈلسٹ امیدوار پی ایم ایس نتائج کے خلاف ہائیکورٹ پہنچ گئی

پشاور(ایجو کیشن رپورٹر) پی ایم ایس نتائج کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر، انگریزی…

6 منٹس ago

لاہور، سندر کے علاقے میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کو دھمکیاں دینے اور توڑ پھوڑ کرنے والا ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر) صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے سندر میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کو سنگین…

1 گھنٹہ ago

ڈاکٹر وسیم قاضی جامعہ کراچی کے نئے وائس چانسلر مقرر

ڈاکٹر وسیم قاضی جامعہ کراچی کے نئے وائس چانسلر مقرر، نوٹیفکیشن جاری کراچی(سپیشل رپورٹر)سندھ کی…

3 گھنٹے ago

پروفیسرحضرت علی چیرمین تعلیمی بورڈ مردان تعینات

مردان (ایجو کیشن رپورٹر) حکومت خیبر پختونخوا کے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے جاری کردہ…

3 گھنٹے ago

پشاور، سرکاری جامعات میں بھرتیوں کی تحقیقات مکمل، رپورٹ صوبائی حکومت کو ارسال

پشاور (سپیشل رپورٹر) خیبر پختونخوا کی سرکاری جامعات میں ہونے والی بھرتیوں کے حوالے سے…

4 گھنٹے ago

فرانس،طلبا کا احتجاج چھٹے روز میں داخل،1747گرفتار

پیرس (مانیٹرنگ ڈیسک)فرانس میں ابتر تعلیمی نظام، اساتذہ کی شدید کمی اور نئی داخلہ پالیسی…

4 گھنٹے ago