ایکسکلوسیو نیوز

سکرنڈ یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے لیے 3 امیدواروں کی منظوری

سکرنڈ یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے لیے 3 امیدواروں کے ناموں کا انتخاب، حتمی منظوری کے لیے ارسال

سکرنڈ/کراچی (نیوز رپورٹر) شہید بے نظیر بھٹو یونیورسٹی آف وٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز سکرنڈ میں وائس چانسلر کی تعیناتی کے لیے قائم سرچ کمیٹی نے تین موزوں امیدواروں کا انتخاب مکمل کر لیا ہے۔ چیئرمین سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر طارق رفیع کی زیرِ صدارت منعقدہ اجلاس میں 20 امیدواروں کے تفصیلی انٹرویو لیے گئے، جس کے بعد پینل نے ڈاکٹر عمران رشید کو پہلے، ڈاکٹر تنویر احمد کو دوسرے اور ڈاکٹر قمر الدین مہر کو تیسرے نمبر پر منتخب کیا۔

اس عہدے کے لیے مجموعی طور پر 27 امیدواروں نے درخواستیں جمع کروائی تھیں، جن میں سکرنڈ یونیورسٹی کے موجودہ وائس چانسلر ڈاکٹر فاروق حسن اور پنجاب سے تعلق رکھنے والے دو امیدوار بھی شامل تھے، تاہم ڈاکٹر فاروق حسن انٹرویو کے لیے حاضر نہیں ہوئے۔ دیگر امیدواروں میں ڈاکٹر پرشوتم کھتری، ڈاکٹر عثمان چاچڑ، پروفیسر ڈاکٹر اللہ بخش کھچی وال، پروفیسر ڈاکٹر محمد مظہر ایاز اور ڈاکٹر ارم بگھیو سمیت دیگر ممتاز ماہرین تعلیم شامل تھے۔

سرچ کمیٹی نے منتخب کردہ تینوں ناموں کی فہرست انٹیلیجنس کلیئرنس کے لیے محکمہ داخلہ کو ارسال کر دی ہے، جہاں سے کلیئرنس موصول ہونے کے بعد وزیراعلیٰ سندھ حتمی طور پر کسی ایک نام کی منظوری دیں گے۔ اجلاس میں سیکریٹری بورڈز و جامعات عباس بلوچ، سیکریٹری کالج ایجوکیشن ندیم الرحمان میمن، سیکریٹری سندھ ایچ ای سی، صدیق میمن اور ڈاکٹر اے کیو مغل نے بطور ارکان شرکت کی۔

urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

سکھر تعلیمی بورڈ کے افسر غلام مصطفیٰ پیرزادہ کا مکمل سروس ریکارڈ ریڈار پر، 3 رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل

کراچی (خبر نگار)  محکمۂ یونیورسٹیز اینڈ بورڈز سندھ نے ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ…

1 گھنٹہ ago

جنوبی وزیرستان لوئیر میں کرفیو کیخلاف طلبہ کا مظاہرہ، نرمی کا مطالبہ

پشاور (سپیشل رپورٹر) جنوبی وزیرستان لوئر میں روزانہ کی بنیاد پر عائد کرفیو کے باعث…

5 گھنٹے ago

گورنر ہاوس کراچی میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب

کراچی (خبر نگار / این این آئی) وزیراعظم یوتھ لیپ ٹاپ سکیم کے تحت جناح…

5 گھنٹے ago

ایمرسن یونیورسٹی کے وی سی پر ہراساں کرنے کے الزامات، صوبائی محتسب نے سماعت کے لیے تاریخ مقرر کر دی

ملتان (ایجو کیشن رپورٹر رپورٹر) صوبائی محتسب پنجاب نے ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے وائس چانسلر…

23 گھنٹے ago

پاکپتن, اینٹی کرپشن کی ریڈ، 40 ہزار رشوت لیتے محکمہ تعلیم کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر گرفتار

پاکپتن(نامہ نگار) اینٹی کرپشن پنجاب نے کارروائی کرتے ہوئے محکمہ تعلیم (ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ) پاکپتن کے اسسٹنٹ…

24 گھنٹے ago

اردو یونیورسٹی کی زبوں حالی، ایچ ای سی کی اعلیٰ کمیٹی کی موجودہ قیادت تبدیل کرنے کی سفارش

 اسلام آباد(سپیشل رپورٹر) ہائیر ایجوکیشن کمیشن  کی اعلیٰ سطح کمیٹی نے وفاقی اردو یونیورسٹی کو…

24 گھنٹے ago