سکولوں کا تدریسی معیار، سیکیورٹی اور صفائی، پنجاب میں جامع فزیکل معائنے کا آغاز

لاہور(ایجو کیشن رپورٹر) حکومتِ پنجاب نے صوبے بھر کے تمام سکولوں کا 100 فیصد فزیکل معائنہ (جائزہ) کرنے کا بڑا فیصلہ کیا ہے۔ تمام اسسٹنٹ ایجوکیشن افسرز  کو اپنے متعلقہ علاقوں کی حدود میں آنے والے تمام سکولوں کے لازمی دورے کرنے اور تفصیلی رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

تدریسی معیار اور بنیادی سہولیات کا معائنہ
دوروں کے دوران اے ای اوز سکولوں میں تدریس کے معیار اور عمومی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیں گے۔ اس کے علاوہ سکولوں میں صفائی ستھرائی، بشمول کلاس رومز، واش رومز، گراؤنڈز، لان اور چھتوں کی حالت کا بھی معائنہ کیا جائے گا۔

بجلی کے نظام، سیکیورٹی اور دیگر ایس او پیز کی چیکنگ
ہدایات کے مطابق سکولوں میں پنکھوں، لائٹس، سوئچز، ساکٹس اور وائرنگ کی فعالیت جانچنے کے ساتھ ساتھ صاف پینے کے پانی اور فعال واش رومز کی دستیابی ہر صورت یقینی بنانے کی تاکید کی گئی ہے۔ مزید برآں، سکولوں میں سیکیورٹی اقدامات، سی سی ٹی وی کیمروں کی فعالیت اور متعلقہ ایس او پیز پر عملدرآمد کا بھی کڑا جائزہ لیا جائے گا۔

مانیٹرنگ ایپ پر 100 فیصد رپورٹ اپ لوڈ کرنے کا حکم
اے ای اوز کو تفویض کردہ تمام سکولوں کا فزیکل انسپیکشن مکمل کر کے وزٹ رپورٹس کو ماہانہ بنیادوں پر مانیٹرنگ ایپ پر 100 فیصد اپ لوڈ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کے سی ای اوز (CEOs) کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ان احکامات پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنائیں۔

urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

افغان میڈیکل طلباء کو کلاسز لینے سے روکنے کا حکم معطل، یونیورسٹی کو تعلیم میں رکاوٹ بننے سے روک دیا

کراچی (نیٹ نیوز) سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس عدنان کریم میمن نے افغان میڈیکل طلباء…

21 گھنٹے ago

جامعہ کوہاٹ کی عالمی رینکنگ میں مزید بہتری، کے پی کے میں تیسری پوزیشن حاصل کر لی

کوہاٹ (ایجو کیشن رپورٹر) جامعہ کوہاٹ نے بین الاقوامی جامعات کی درجہ بندی میں ایک اور…

21 گھنٹے ago

پنجاب یونیورسٹی میں نوجوان دوست اقدامات پر آگاہی سیمینار

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) پنجاب یونیورسٹی میں حکومتی نوجوان دوست اقدامات پر ایک اہم آگاہی سیمینار…

21 گھنٹے ago

یونیورسٹی آف ہوم اکنامکس، 49 ویں کانووکیشن کی رجسٹریشن کا آغاز

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) یونیورسٹی آف ہوم اکنامکس نے 49 ویں کانووکیشن کی رجسٹریشن کا باقاعدہ…

21 گھنٹے ago

جامعات میں انتظامی امور کو قانون کے مطابق چلایا جائے، پشاور ہائی کورٹ

انتظامی عہدوں پر باقاعدہ اور اہل افسروں کی مقرری یقینی بنائی جائے، عدالت عالیہ کی…

21 گھنٹے ago

زرعی گریجوایٹ انٹرنشپ پروگرام کے لیے 16 کروڑ جاری

لاہور (خصوصی رپورٹر) محکمہ خزانہ نے محکمہ زراعت اور وحدت کالونی مینجمنٹ کے لیے بجٹ…

22 گھنٹے ago