پشاور (سپیشل رپورٹر) خیبر پختونخوا کے 36 اضلاع میں واقع 34 ہزار 265 سرکاری اسکولوں کے تفصیلی سروے میں بنیادی تعلیمی انفراسٹرکچر اور عمارتوں کی دیکھ بھال کے حوالے سے اہم خامیاں سامنے آئی ہیں۔ سروے رپورٹ کے مطابق صوبے میں اسکولوں کی عمارتوں، خصوصاً دیواروں اور چھتوں کی حالت سب سے کمزور جسمانی اشاریہ قرار پائی ہے۔
عمارتوں اور انفراسٹرکچر کی صورتحال
صوبائی سطح پر سول انفراسٹرکچر اور دیکھ بھال سے متعلق سروے میں انکشاف ہوا ہے کہ صرف 45 فیصد اسکولوں میں دیواروں اور چھتوں کی حالت مکمل طور پر تسلی بخش پائی گئی۔ جبکہ 29 فیصد اداروں میں یہ سہولت جزوی طور پر برقرار تھی اور 26 فیصد اسکولوں میں صورتحال مکمل طور پر غیر تسلی بخش قرار دی گئی۔
کلاس رومز کے بنیادی سہولیات: رپورٹ کے مطابق کلاس رومز کی بنیادی سہولیات نسبتاً بہتر پائی گئیں، جہاں 84 فیصد اسکولوں میں صورتحال تسلی بخش، 12 فیصد میں جزوی اور صرف 4 فیصد میں غیر تسلی بخش رہی۔
دروازوں، لائٹس اور صفائی کی صورتحال
دروازے اور تحریری تختی: تحریری تختیوں (بلیک/وائٹ بورڈز) کی دستیابی اور حالت کے حوالے سے 79 فیصد اسکول تسلی بخش، 16 فیصد جزوی اور 5 فیصد غیر تسلی بخش قرار دیے گئے۔ دروازوں کی صورتحال میں 79 فیصد اسکول تسلی بخش ملے۔
روشنائی اور ہوا کا نظام: روشنی اور ہوا کے مناسب انتظام، بالخصوص لائٹس اور پنکھوں کی صورتحال 65 فیصد اسکولوں میں تسلی بخش، 22 فیصد میں جزوی اور 13 فیصد میں غیر تسلی بخش پائی گئی۔
;
کھڑکیاں اور دیکھ بھال: کھڑکیوں کی حالت کے حوالے سے 63 فیصد اسکول تسلی بخش، 30 فیصد میں دیکھ بھال جزوی اور 7 فیصد میں غیر تسلی بخش رہی۔
سروے کے مطابق کلاس رومز کی صفائی کی صورتحال کو بھی مکمل طور پر تسلی بخش قرار نہیں دیا گیا۔
فیصل آباد (ایجوکیشن رپورٹر) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آباد نے چیئرمین بورڈ…
راولپنڈی (نمائندہ حصوصی) محکمہ تعلیم نے سرکاری سکولوں کی نجکاری کے چوتھے فیز کی منظوری…
کراچی (ایجو کیشن رپورٹر)سر سید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کراچی کے شعبہ سپورٹس کے…
پشاور (سپیشل رپورٹر) خیبر پختونخوا کے محکمہ آرکائیوز اینڈ لائبریریز کے چیف لائبریرین ڈاکٹر محمد…
خانیوال(نمائندہ خصوصی ) پبلک سکول اینڈ یونیورسٹی کالج میں سائیکلنگ مقابلےسائیکلنگ بچوں کی جسمانی صحت،…
تربت (نمائندہ حصوصی) گورنمنٹ گرلز ماڈل ہائی سکول تربت کی طالبات نے ریڈیو پاکستان تربت…