سکولوں کی تھرڈ پارٹی جانچ شروع، ڈی ای اوز کو مکمل تعاون کی ہدایت

پی ٹی سی اور ایس ڈی پلانز، ایکسلریٹڈ لرننگ پروگرام اور ابتدائی تعلیم سے متعلق سرگرمیوں کا جائزہ لیا جائے گا

متعلقہ سکولوں کو دستاویزات کی دستیابی یقینی بنانے اور ضرورت پڑنے پر فوکل پرسن نامزد کرنے کی بھی ہدایت

پشاور (سپیشل رپورٹر) محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم خیبر پختونخوا نے صوبے کے مختلف اضلاع میں یونیسف کے تعاون سے جاری تعلیمی منصوبوں کی تھرڈ پارٹی تصدیق کے لیے تمام متعلقہ ضلعی تعلیمی افسران کو مکمل تعاون اور سہولت فراہم کرنے کی سخت ہدایت جاری کر دی ہے۔

ڈائریکٹوریٹ آف ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کی جانب سے جاری کردہ مراسلے کے مطابق، اس تصدیقی عمل کے دوران پیرنٹ ٹیچر کونسلز ، سکول ڈویلپمنٹ پلانز ، ایکسلریٹڈ لرننگ پروگرامز ) اور ابتدائی بچپن کی تعلیم ( سے متعلق سرگرمیوں کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔

مراسلے میں ضلعی تعلیمی افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ تصدیقی ٹیموں کو سکولوں کے دوروں کے دوران ہر ممکن تعاون فراہم کریں۔ یہ ٹیمیں کلاس رومز کا مشاہدہ کریں گی، جبکہ ہیڈ ٹیچرز، اساتذہ، والدین، پی ٹی سی اراکین، محکمہ تعلیم کے حکام اور دیگر متعلقہ افراد سے انٹرویوز بھی کریں گی۔ متعلقہ سکولوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ تمام ضروری دستاویزات کی دستیابی کو یقینی بنائیں اور ضرورت پڑنے پر ٹیموں کی سہولت کے لیے فوکل پرسن بھی نامزد کریں۔

یہ مراسلہ خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع بشمول باجوڑ، بنوں، بٹگرام، بونیر، ڈیرہ اسماعیل خان، اپر دیر، ہنگو، کرک، خیبر، کولائی پلاس، کرم، لکی مروت، لوئر کوہستان، مہمند، شمالی وزیرستان، اورکزئی، شانگلہ، لوئر جنوبی وزیرستان، صوابی، سوات، ٹانک، تورغر اور اپر کوہستان کے ضلعی تعلیمی افسران کو ارسال کیا گیا ہے۔

urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

سابقہ گولڈ میڈلسٹ امیدوار پی ایم ایس نتائج کے خلاف ہائیکورٹ پہنچ گئی

پشاور(ایجو کیشن رپورٹر) پی ایم ایس نتائج کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر، انگریزی…

1 گھنٹہ ago

لاہور، سندر کے علاقے میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کو دھمکیاں دینے اور توڑ پھوڑ کرنے والا ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر) صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے سندر میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کو سنگین…

3 گھنٹے ago

ڈاکٹر وسیم قاضی جامعہ کراچی کے نئے وائس چانسلر مقرر

ڈاکٹر وسیم قاضی جامعہ کراچی کے نئے وائس چانسلر مقرر، نوٹیفکیشن جاری کراچی(سپیشل رپورٹر)سندھ کی…

4 گھنٹے ago

پروفیسرحضرت علی چیرمین تعلیمی بورڈ مردان تعینات

مردان (ایجو کیشن رپورٹر) حکومت خیبر پختونخوا کے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے جاری کردہ…

5 گھنٹے ago

پشاور، سرکاری جامعات میں بھرتیوں کی تحقیقات مکمل، رپورٹ صوبائی حکومت کو ارسال

پشاور (سپیشل رپورٹر) خیبر پختونخوا کی سرکاری جامعات میں ہونے والی بھرتیوں کے حوالے سے…

5 گھنٹے ago

فرانس،طلبا کا احتجاج چھٹے روز میں داخل،1747گرفتار

پیرس (مانیٹرنگ ڈیسک)فرانس میں ابتر تعلیمی نظام، اساتذہ کی شدید کمی اور نئی داخلہ پالیسی…

5 گھنٹے ago