Categories: Uncategorized

سکول بیسڈ اسیسمنٹ سے متعلق نئی ہدایات جاری

  پنجاب ایگزامینیشن کمیشن ٹیسٹنگ اتھارٹی (پیکٹا) نے تعلیمی سال 2025–26 کے لیے سکول بیسڈ اسیسمنٹ سے متعلق نئی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

 ہدایات کے مطابق سکول بیسڈ اسیسمنٹ کے نتائج ایک ہفتے کے اندر اسٹیوڈنٹ انفارمیشن سسٹم (سیس) پر اپلوڈ کرنا لازم ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مقررہ وقت میں نتائج اپلوڈ نہ کرنے کی صورت میں متعلقہ چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) ایجوکیشن کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ پیکٹا اور پروگرام مانیٹرنگ اینڈ امپلیمنٹیشن یونٹ (پی ایم آئی یو) مشترکہ طور پر اسیسمنٹ ڈیٹا اور نتائج شیئر کریں گے۔

مزید بتایا گیا ہے کہ سوالیہ پرچے تیار کرنے والے اساتذہ اور لرننگ آؤٹ کمز کی مکمل تفصیلات بھی فراہم کی جائیں گی۔ گریڈ 1 اور گریڈ 2 کے فرسٹ ٹرم اور مڈ ٹرم امتحانات میں زبانی امتحان لازمی قرار دیا گیا ہے، جبکہ زبانی امتحان کے نتائج بھی سیس پر اپلوڈ کرنا ہوں گے۔

پیکٹا کی جانب سے سکول بیسڈ اسیسمنٹ کا شیڈول جاری کیا جائے گا، تاہم اسیسمنٹ شیڈول کا نفاذ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی منظوری سے مشروط ہوگا۔ تمام سی ای اوز ایجوکیشن کو ہدایت کی گئی ہے کہ نئی اسیسمنٹ پالیسی پر عملدرآمد ہر صورت یقینی بنایا جائے

urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

پشاور یونیورسٹی میں تنخواہوں کی عدم ادائیگی, اساتذہ کا سخت ردِعمل، احتجاج کا انتباہ

پشاور (خبر نگار)  پشاور یونیورسٹی ٹیچرز ایسوسی ایشن (پیوٹا) نے جامعہ کی موجودہ مالی و…

12 گھنٹے ago

سکھر تعلیمی بورڈ کے افسر غلام مصطفیٰ پیرزادہ کا مکمل سروس ریکارڈ ریڈار پر، 3 رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل

کراچی (خبر نگار)  محکمۂ یونیورسٹیز اینڈ بورڈز سندھ نے ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ…

14 گھنٹے ago

جنوبی وزیرستان لوئیر میں کرفیو کیخلاف طلبہ کا مظاہرہ، نرمی کا مطالبہ

پشاور (سپیشل رپورٹر) جنوبی وزیرستان لوئر میں روزانہ کی بنیاد پر عائد کرفیو کے باعث…

18 گھنٹے ago

گورنر ہاوس کراچی میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب

کراچی (خبر نگار / این این آئی) وزیراعظم یوتھ لیپ ٹاپ سکیم کے تحت جناح…

18 گھنٹے ago

ایمرسن یونیورسٹی کے وی سی پر ہراساں کرنے کے الزامات، صوبائی محتسب نے سماعت کے لیے تاریخ مقرر کر دی

ملتان (ایجو کیشن رپورٹر رپورٹر) صوبائی محتسب پنجاب نے ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے وائس چانسلر…

1 دن ago

پاکپتن, اینٹی کرپشن کی ریڈ، 40 ہزار رشوت لیتے محکمہ تعلیم کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر گرفتار

پاکپتن(نامہ نگار) اینٹی کرپشن پنجاب نے کارروائی کرتے ہوئے محکمہ تعلیم (ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ) پاکپتن کے اسسٹنٹ…

2 دن ago