Categories: سکولز

میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحان میں بائیومیٹرک کۓ ذریعے حاضری کا فیصلہ

: پنجاب میں 2026 کے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات میں نقل، جعلسازی اور بے ضابطگیوں کے خاتمے اور شفافیت بڑھانے کے لیے طلبا کی ڈیجیٹل بایومیٹرک تصدیق متعارف کرانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (BISE) میں منعقدہ ایک اجلاس میں طلبا کی بائیومیٹرک تصدیق کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں پنجاب کے تمام نو تعلیمی بورڈز کے سینئر افسران نے شریک تھے۔

اجلاس میں ہونے والے فیصلے کے تحت طلبا کی شناخت امتحانی ہال میں داخلے سے قبل ڈیجیٹل طور پر تصدیق کی جائے گی۔

پریکٹیکل امتحانات کے نظام میں بھی اصلاحات کی منظوری دی گئی۔ جن میں معیاری گریڈنگ سسٹم، لیبارٹریز میں سی سی ٹی وی مانیٹرنگ اور ڈیجیٹل مارکنگ سسٹم شامل ہیں۔ تاکہ انسانی غلطیوں اور بدعنوانی کے امکانات کو کم کیا جا سکے۔

اس کے علاوہ امتحانی عملے اور نگرانوں کو زیادہ معاوضہ دینے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ تاکہ دیانتداری کو یقینی بنایا جا سکے۔

ٹاسک فورس کمیٹی کے چیئرمین مزمل محمود نے سخت انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ اگر کسی نے نتائج پر اثر انداز ہونے یا رشوت کے ذریعے مداخلت کی کوشش کی تو اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

حکام کے مطابق یہ اصلاحات پنجاب کے تعلیمی نظام پر عوام اور طلبا کے اعتماد کی بحالی اور امتحانات کو منصفانہ اور شفاف بنانے کے لیے کی جا رہی ہیں۔

لاہور بی آئی ایس ای نے تصدیق کی ہے کہ ان اصلاحات سے متعلق تفصیلی رہنما اصول 2026 کے امتحانی سیزن سے قبل تمام اسکولوں کے ساتھ شیئر کر دیئے جائیں گے۔

urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

ایم ڈی بی-ٹیوٹا عبدالکبیر زرکون کا ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹر سرکی روڈ کا دورہ، تربیتی سہولیات کا جائزہ

کوئٹہ(ایجو کیشن رپورٹر)بلوچستان ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر عبدالکبیر زرکون نے…

14 منٹس ago

ابوظہبی انٹرنیشنل بک فیئر 2026 میں پاکستان پویلین کا افتتاح

ابوظہبی(مانیٹرنگ ڈیسک) ابوظہبی انٹرنیشنل بک فیئر 2026 میں پاکستان پویلین کا باقاعدہ افتتاح کر دیا…

24 منٹس ago

قومی اوپن سورس تعلیمی ڈیٹا پلیٹ فارم کی تیاری پر کام جاری

اسلام آباد(سپیشل رپورٹر)پاکستان میں غیر ملکی مالی معاونت سے جاری تعلیمی اصلاحات کے منصوبے  (ایکشنز…

42 منٹس ago

کراچی انٹر بورڈ، کامرس گروپس کے نتائج کا اعلان، پرائیویٹ کالج نے تمام پوزیشنز اپنے نام کر لیں

کراچی (ایجو کیشن رپورٹر)  اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ بارہویں جماعت کے کامرس…

5 گھنٹے ago

پرائمری سکولوں میں خاکروب کی پوسٹ کی منظوری دی جائے، صدر اپٹا

پشاور (سپیشل رپورٹر)  آل پرائمری ٹیچرز ایسوسی ایشن (اپٹا) خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر عزیز…

6 گھنٹے ago

بلوچستان، 95 یونیورسٹی اساتذہ ملازمت سے برطرف، مزید 2 کے خلاف مقدمات زیر التوا

کوئٹہ (نیوز ڈیسک)  بلوچستان حکومت نے ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں…

6 گھنٹے ago