پشاور(سپیشل رپورٹر)ضلع باجوڑ میں سکولوں کے سٹرکچرل سیفٹی آڈٹ کے دوران معائنہ کیے گئے تمام 101سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں کی عمارتوں کو غیر محفوظ قرار دے دیا گیا ہے، جس کے بعد طلبا اور اساتذہ کی جان و سلامتی کے حوالے سے تشویش پیدا ہوگئی ہے۔
ضلع بھر میں مجموعی طور پر 101سکولوں کا سٹرکچرل سیفٹی آڈٹ کیا گیا، جن میں 87سرکاری جبکہ 14نجی تعلیمی ادارے شامل ہیں۔
پنجاب کے تعلیمی بورڈز میں نئے کنٹرولر امتحانات تعینات, نوٹیفکیشن جاری
رپورٹ کے مطابق معائنے کے دوران تمام سکولوں کی عمارتوں کو غیر محفوظ قرار دیا گیا۔
آڈٹ رپورٹ میں سامنے آنے والے نتائج کے بعد سکولوں کی عمارتوں کی بہتری، مرمت اور طلبا و اساتذہ کی حفاظت کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت پر زور دیا جا رہا ہے۔
عوامی حلقوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ غیر محفوظ قرار دی گئی سکولوں کی عمارتوں کی مرمت اور بحالی کے لیے ہنگامی بنیادوں پر عملی اقدامات کیے جائیں اور ضروری حفاظتی انتظامات یقینی بنائے جائیں، تاکہ بچوں کو محفوظ تعلیمی ماحول فراہم کیا جا سکے۔
عوامی حلقوں کے مطابق طلبا کی سلامتی کو ترجیح دیتے ہوئے اس مسئلے پر فوری توجہ دینا ضروری ہے
لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) ہائر ایجو کیشن ڈیپارٹمنٹ نے صوبے بھر کے تعلیمی بورڈز میں نئے…
پشاور (سپیشل رپورٹر) پشاور یونیورسٹی میں محکمہ اعلیٰ تعلیم خیبر پختونخوا کے زیرِ اہتمام صوبے…
لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) پنجاب کے مختلف تعلیمی بورڈز میں سیکرٹریز کی تعیناتی کے لیے سات افسران…
ؒلاہور(ایجو کیشن رپورٹر)یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز لاہور کی ’ڈیبیٹنگ سوسائٹی‘ نے ’یومِ سیاہ…
کراچی (ایجوکیشن رپورٹر) عدالتی حکم پر اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ سندھ نے سیکرٹری میٹرک بورڈ کراچی…
کراچی (ایجوکیشن رپورٹر) سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے…