اسلام آباد(سپیشل رپورٹر) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ طلباء پاکستان کا حقیقی اثاثہ ہیں اور نوجوانوں کو جدید تعلیم دینا ہم سب کی ذمہ داری ہے، جبکہ ہم طلباء کو بااختیار بنانے کے سفر کا آغاز کر رہے ہیں۔
اسلام آباد میں اسکولوں اور مدارس کے طالب علموں میں کروم بکس تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ذہانت اور محنت کو کبھی بھی امارت اور غربت کی قید میں نہیں ہونا چاہیے۔ وزیراعظم نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ اس وقت پورے ملک میں 27 دانش اسکول زیرِ تعمیر ہیں،
جن میں طلباء کو بہترین سہولیات مفت میسر ہوں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ دانش اسکولوں میں تمام سہولیات بالکل مفت فراہم کی جا رہی ہیں۔ شہباز شریف نے ماضی کا ذکر کرتے ہوئے یاد دلایا کہ مسلم لیگ (ن) نے ماضی میں آزاد کشمیر سمیت ملک بھر میں میرٹ اور قابلیت کی بنیاد پر 6 لاکھ لیپ ٹاپ تقسیم کیے تھے،
اور اب موجودہ حکومت کی جانب سے آئندہ دو سالوں میں ملک بھر میں 5 لاکھ کروم بکس تقسیم کیے جائیں گے
راولپنڈی (نمائندہ خصوصی) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی راولپنڈی نے دورانِ سروس وفات پانے والے ملازمین کے…
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) چیئرپرسن تعلیمی بورڈ انجینئر ڈاکٹر اقصی شبیر نے انٹر میڈیٹ پارٹ ون…
راولپنڈی (نمائندہ خصوصی) راولپنڈی کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے 10 سالہ طالب علم…
ملتان (ایجوکیشن رپورٹر) ایڈیشنل سیکیریٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ جنوبی پنجاب احسان…
کراچى (ایجوکیشن رپورٹر) وفاقی وزیر اور چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود نے کہا ہے…
حیدرآباد (نمائندہ حصوصی) پرائمری سکول ٹیچرز ایسوسی ایشن (پی ٹی الف) سندھ نے اساتذہ کے…