فپواسا خیبرپختونخوا کا اجلاس، یونیورسٹی ملازمین کے لیے ڈسپیرٹی ریڈکشن الاونس کی فوری ادائیگی، پی ایچ ڈی الائنس 25 ہزار کرنے اور ہاؤس ریکوزیشن بلاامتیاز دینے کا متفقہ مطالبہ

فپواسا خیبرپختونخوا کا ہنگامی اجلاس: یونیورسٹی ملازمین کے لیے ڈسپیرٹی ریڈکشن الائنس کی فوری ادائیگی، پی ایچ ڈی الائنس 25 ہزار کرنے اور ہاؤس ریکوزیشن بلاامتیاز دینے کا متفقہ مطالبہ

پشاور (یونیورسٹی رپورٹر) فیڈریشن آف آل پاکستان یونیورسٹیز اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشنز فپواسا خیبر پختونخوا کا ایک ہنگامی جنرل باڈی اجلاس گزشتہ روز صوبائی صدر پروفیسر ڈاکٹر ذاکر اللہ جان کی زیرِ صدارت منعقد ہوا، جس میں خیبر پختونخوا کی تمام سرکاری جامعات کی اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشنز کے صدور اور جنرل سیکرٹریز نے شرکت کی۔ اجلاس میں حکومتِ خیبر پختونخوا کی جانب سے یونیورسٹی ملازمین کے لیے ڈسپیرٹی ریڈکشن الائنس اور دیگر الائونسز کا جائزہ لینے کے لیے قائم کردہ سینٹرلائزڈ سینیٹ اسٹینڈنگ کمیٹی پر تفصیلی غور کیا گیا۔

اجلاس نے متفقہ طور پر مطالبہ کیا کہ حکومتِ خیبر پختونخوا یونیورسٹی ملازمین کو 2021 میں منظور شدہ 25 فیصد، 2025 میں 15 فیصد اور 2026 میں 15 فیصد ڈسپیرٹی ریڈکشن الاوئنس کے تمام بقایاجات متعلقہ سرکاری نوٹیفکیشنز کی تاریخ سے فوری طور پر ادا کرے۔ اجلاس نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ 2026 میں سیکرٹریٹ ملازمین کے لیے منظور کیا گیا ہاؤس ریکوزیشن الائنس بلاامتیاز یونیورسٹی ملازمین کو بھی دیا جائے،

جبکہ پی ایچ ڈی الائونس کو موجودہ 10 ہزار روپے سے بڑھا کر 25 ہزار روپے کیا جائے۔ فپواسا نے مزید مطالبہ کیا کہ ٹیچنگ الائونس کو موجودہ بنیادی تنخواہوں سے منسلک کرتے ہوئے ازسرِنو مقرر کیا جائے۔ جنرل باڈی نے واضح کیا کہ یونیورسٹی ملازمین کے کسی بھی جائز اور قانونی الائونس میں کمی یا اس کے خاتمے کی کسی بھی تجویز کو ہرگز قبول نہیں کیا جائے گا۔

اجلاس میں حکومتِ خیبر پختونخوا اور متعلقہ کمیٹی کو خبردار کیا گیا کہ اگر یونیورسٹی ملازمین کے کسی بھی جائز الائونس کو ختم یا کم کرنے کی کوشش کی گئی، یا فپواسا کے جائز مطالبات کو نظرانداز کیا گیا، تو تنظیم اپنے آئندہ کے سخت لائحہ عمل کا اعلان کرے گی جس میں عدالت کا رخ کرنا اور احتجاجی تحریک شامل ہو سکتی ہے۔

urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

پنجاب، 25 ہزار سکول ٹیچر انٹرنز  کی نوٹیفکیشن کے بغیر تدریس جاری رکھنے کی ہدایت، کنٹریکٹ میں توسیع مؤخر

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) پنجاب بھر میں قائم سرکاری سکولوں میں ڈیوٹی انجام دینے والے 25 ہزار…

27 منٹس ago

پبلشرز سے رائلٹی نہ وصول کرنے کا فیصلہ، سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کے ریٹائرڈ ملازمین کا عدالت جانے کا اعلان

 کراچی ( ایجو کیشن رپورٹر) سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ ایکس ایمپلائز فاؤنڈیشن کا ایک اہم اجلاس…

4 گھنٹے ago

آسٹریا, اسکولوں میں 14 سال سے کم عمر بچیوں کے حجاب پہننے پر پابندی عائد

ویانا (مانیٹرنگ ڈیسک) آسٹریا میں نئے تعلیمی سال کا آغاز ہوتے ہی 14 سال سے کم…

5 گھنٹے ago

یونیسف کے تعاون سے پنجاب کے سکولوں میں ‘عالمی شہریت’ کی تعلیم دینے کا منصوبہ

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) صوبہ پنجاب میں سکولوں کے تعلیمی نصاب کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ…

5 گھنٹے ago

11 سال بعد بھی خودمختاری خواب ،یونیورسٹیوں کے لیےاربوں کا بجٹ سیکشن افسر کا مرہونِ منت ،چیرمین پی ایچ ای سی ڈاکٹڑ اقرار

کراچی ( ایجو کیشن رپورٹر)پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن (PHEC) کے چیئرپرسن پروفیسر ڈاکٹر اقرار احمد…

6 گھنٹے ago

ملیر، انتظامیہ اور پولیس کی عدم دلچسپی، گورنمنٹ بوائز سیکنڈری اسکول کی عمارت نہ کھل سکی، 674 طلبہ کا مستقبل داؤ پر

کراچی (ایجو کیشن رپورٹر) محکمہ سکول ایجوکیشن سندھ، ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی مبینہ عدم…

6 گھنٹے ago