Categories: بریکنگ نیوز

اردو یونیورسٹی ،اساتذہ کا احتجاج، سیکیورٹی انچارج حملہ کیس میں نوٹسز انتقامی کارروائی قرار

کراچی (نیوز ڈیسک) وفاقی اردو یونیورسٹی گلشن کیمپس کے سیکیورٹی انچارج پر ہونے والے قاتلانہ حملے کے معاملے میں پولیس نے جامعہ کے 7 پروفیسرز کو باضابطہ نوٹسز جاری کر دیے ہیں، جس کے بعد اساتذہ نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کارروائی کو انتقامی عمل قرار دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، پولیس کا کہنا ہے کہ پروفیسرز کو واقعے سے متعلق اپنا بیان ریکارڈ کروانے کے لیے ضابطہ فوجداری کی دفعہ 160 کے تحت نوٹسز جاری کیے گئے ہیں۔ تاہم پولیس نے وضاحت کی ہے کہ درج مقدمے میں کسی بھی پروفیسر کو نامزد نہیں کیا گیا ہے۔

دوسری جانب، سیکیورٹی انچارج پر حملے کے معاملے میں 7 پروفیسرز کو شاملِ تفتیش کیے جانے پر جامعہ کے اساتذہ میں شدید غم و غصہ پھیل گیا اور انہوں نے اس اقدام کے خلاف احتجاج کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ جن 7 پروفیسرز کو نوٹسز بھیجے گئے ہیں، وہ دونوں کیمپسز کی انجمنِ اساتذہ کے عہدیدار ہیں اور پچھلے کئی ماہ سے تنخواہوں، ہاؤس سیلنگ اور پنشن کے حصول کے لیے پرامن تحریک چلا رہے ہیں۔

احتجاجی اساتذہ نے موقف اختیار کیا کہ اپنے جائز حقوق کی آواز اٹھانے والے اساتذہ کو من گھڑت انداز میں پھنسانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ 27 ماہ کی زیرِ التوا ہاؤس سیلنگ، بروقت تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی کے لیے ان کی جدوجہد اور احتجاجی تحریک مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گی۔

urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

پشاور بورڈ انٹرمیڈیٹ نتائج 2026، عائشہ بی بی نے 1134 نمبرز لے کر بورڈ ٹاپ کر لیا

پشاور (ایجو کیشن رپورٹر) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (BISE) پشاور نے انٹرمیڈیٹ پارٹ…

15 منٹس ago

وزیر تعلیم نے سکول میں انگلش پڑھائی، طالبات کے ساتھ کرکٹ اور بیڈمنٹن کھیلی

لاہور(ایجو کیشن رپورٹر) وزیر تعلیم رانا سکندر حیات ہفتہ وار کلاس لینے گورنمنٹ ہائی سکول…

4 گھنٹے ago

مالاکنڈ بورڈ، انٹرمیڈیٹ امتحانات کے نتائج کا اعلان، دیا ایمان نے 1133 نمبرز کے ساتھ میدان مار لیا

مالاکنڈ ( نمائندہ خصوصی) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (BISE) مالاکنڈ نے انٹرمیڈیٹ امتحانات…

4 گھنٹے ago

راولپنڈی کے 48 سرکاری سکول پولیس اہلکاروں کی رہائش کے لیے خالی کروا لیے گئے

راولپنڈی (کرائم رپورٹر) سیاسی جماعتوں کے متوقع احتجاج اور دھرنوں سے نمٹنے کے لیے راولپنڈی…

4 گھنٹے ago

اٹلی کا سکولوں میں حجاب اور برقع پر پابندی کا فیصلہ

روم ( ویب ڈیسک ) اٹلی کی وزیراعظم جارجیا میلونی نے اعلان کیا ہے کہ…

4 گھنٹے ago

بیوٹمز سٹی کیمپس کی کسی دوسرے ادارے کو منتقلی کا فیصلہ، پشتونخوا نیپ کی شدید مذمت

کوئٹہ (سپیشل رپورٹر) پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی نے بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اینڈ…

5 گھنٹے ago