لاہور(سپیشل رپورٹر)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ ایچی سن کالج میں بلوچستان کے طلباء کا اسکالرشپ کوٹہ بڑھا دیا گیا ہے اور اس میں ہر سال مزید اضافہ کیا جائے گا۔
گورنر پنجاب سے بلوچستان کےنجی اسکول و کالج طلباء و طالبات کے وفد نے گورنر ہاؤس لاہور میں ملاقات کی اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ پنجاب کی دیگر جامعات میں بھی بلوچستان کے طلباء کو اسکالرشپس دی جا رہی ہیں تاکہ وہ اعلیٰ تعلیم حاصل کر سکیں اور ملک کی ترقی میں کردار ادا کریں۔
اُنہوں نے کہا کہ ملک کے تمام صوبے ایک اکائی ہیں اور بلوچستان کی ترقی دراصل پورے پاکستان کی ترقی ہے نوجوان ملک کا قیمتی سرمایہ اور مستقبل کے لیڈرز ہیں۔
گورنر پنجاب نے کہا کہ ملک دشمن عناصر بلوچستان میں بدامنی اور عدم استحکام پیدا کرنا چاہتے ہیں، تاہم پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی بہادر افواج اور سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت بلوچستان میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھا رہی ہے
کراچی (اسٹاف رپورٹر) گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج آصف آباد میں طالبات کے ساتھ پولیس اہلکار…
ملتان (ایجوکیشن رپورٹر) محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی میں عالمی یوم ماہی پروری کی دو…
ملتان (ایجوکیشن رپورٹر) محکمہ خزانہ پنجاب نے قاضی مدثر نواز کو ایمرسن یونیورسٹی ملتان کا…
ملتان (ایجوکیشن رپورٹر) یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز (یو ایچ ایس) نے سرکاری و نجی میڈیکل…
ملتان (ایجوکیشن رپورٹر) پنجاب بھر میں پرائیویٹ سکولوں میں بھرتیوں سے پہلے کریکٹر اور پولیس…
نئی دہلی (نیٹ نیوز) بھارتی ریاست اتر پردیش میں تیز رفتار ٹرک نے سکول بس…