Categories: بریکنگ نیوز

فیڈریشن آف آل پاکستان یونیورسٹیز اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن (فپواسا) نے وفاقی بجٹ مسترد کر دیا، اعلیٰ تعلیمی شعبے کے لیے مایوس کن قرار

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) فیڈریشن آف آل پاکستان یونیورسٹیز اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشنز (فپواسا) پاکستان نے مالی سال 2026-27 کے وفاقی بجٹ کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہوئے اسے ملک کے اعلیٰ تعلیمی شعبے اور سرکاری جامعات کے لیے انتہائی مایوس کن اور نقصان دہ قرار دے دیا ہے۔

فپواسا پاکستان کے مرکزی عہدیداروں نے ایک مشترکہ بیان میں اس امر پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے کہ ملک بھر کی سرکاری جامعات پہلے ہی تاریخ کے شدید ترین مالی بحران سے گزر رہی ہیں، مگر اس کے باوجود وفاقی حکومت نے نئے بجٹ میں جامعات کے لیے کوئی مناسب ریکرنگ گرانٹ مختص نہیں کی، جس سے تعلیمی بحران مزید سنگین ہونے کا خدشہ ہے۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ مالی معاونت نہ ہونے کے باعث ملک کی متعدد جامعات اپنے روزمرہ کے بنیادی اخراجات پورے کرنے سے بالکل قاصر ہو چکی ہیں، جبکہ کئی اعلیٰ تعلیمی اداروں کو اپنے اساتذہ اور ملازمین کی ماہانہ تنخواہوں اور ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن کی ادائیگیوں میں بھی شدید ترین مشکلات کا سامنا ہے۔

فپواسا کا اصولی مؤقف، فپواسا کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ جامعات کسی بھی قوم کی ترقی، خوشحالی اور روشن مستقبل کی بنیاد ہوتی ہیں۔ انہوں نے وفاقی حکومت کو متوجہ کرتے ہوئے واضح کیا کہ سائنس و ٹیکنالوجی، تحقیق، جدت اور معاشی استحکام کے میدان میں ملک کو آگے لے جانے کا خواب اس وقت تک شرمندۂ تعبیر نہیں ہو سکتا، جب تک حکومت اعلیٰ تعلیم اور تحقیقی شعبوں میں خاطر خواہ سرمایہ کاری کو اپنی اولین ترجیح نہیں بناتی۔ فاپواسا نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بجٹ میں ہائیر ایجوکیشن کے فنڈز پر نظرثانی کی جائے تاکہ جامعات کو ممکنہ بندش سے بچایا جا سکے۔

urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

جنوبی وزیرستان لوئیر میں کرفیو کیخلاف طلبہ کا مظاہرہ، نرمی کا مطالبہ

پشاور (سپیشل رپورٹر) جنوبی وزیرستان لوئر میں روزانہ کی بنیاد پر عائد کرفیو کے باعث…

26 منٹس ago

گورنر ہاوس کراچی میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب

کراچی (خبر نگار / این این آئی) وزیراعظم یوتھ لیپ ٹاپ سکیم کے تحت جناح…

48 منٹس ago

ایمرسن یونیورسٹی کے وی سی پر ہراساں کرنے کے الزامات، صوبائی محتسب نے سماعت کے لیے تاریخ مقرر کر دی

ملتان (ایجو کیشن رپورٹر رپورٹر) صوبائی محتسب پنجاب نے ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے وائس چانسلر…

19 گھنٹے ago

پاکپتن, اینٹی کرپشن کی ریڈ، 40 ہزار رشوت لیتے محکمہ تعلیم کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر گرفتار

پاکپتن(نامہ نگار) اینٹی کرپشن پنجاب نے کارروائی کرتے ہوئے محکمہ تعلیم (ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ) پاکپتن کے اسسٹنٹ…

19 گھنٹے ago

اردو یونیورسٹی کی زبوں حالی، ایچ ای سی کی اعلیٰ کمیٹی کی موجودہ قیادت تبدیل کرنے کی سفارش

 اسلام آباد(سپیشل رپورٹر) ہائیر ایجوکیشن کمیشن  کی اعلیٰ سطح کمیٹی نے وفاقی اردو یونیورسٹی کو…

19 گھنٹے ago

سندھ اسمبلی کا تاریخی فیصلہ، کراچی کو ’فاطمیہ انٹرنیشنل یونیورسٹی‘ کا تحفہ، بل متفقہ طور پر منظور

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی میں اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں ایک نیا اور اہم باب رقم…

21 گھنٹے ago