قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں ”رائز اینڈ شائن ڈے“ کا انعقاد

گلگت (یونیورسٹی رپورٹر)
قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے سکول آف کمپیوٹنگ اینڈ ایمرجنگ ٹیکنالوجیز کی کمپیوٹنگ سائنس سوسائٹی کے زیرِ اہتمام ”رائز اینڈ شائن ڈے“ کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب کا بنیادی مقصد نو تشکیل شدہ سوسائٹی کا باقاعدہ تعارف کرانا، طلبا اور اساتذہ کے درمیان روابط کو فروغ دینا اور ہم نصابی سرگرمیوں کو بڑھاوا دینا تھا۔

تقریب میں یونیورسٹی کے اساتذہ، انتظامی افسران اور طلبہ و طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ وائس چانسلر کے آئی یو پروفیسر ڈاکٹر رزاق نے تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔

کل تمام تعلیمی ادارے اور راستے کھلے رہیں گے،ڈی سی راولپنڈی

وائس چانسلر کا خطاب اخلاقی تربیت اور ڈگریوں کی وضاحت
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر رزاق نے کہا کہ معیاری تعلیم کے ساتھ ساتھ اخلاق اور کردار سازی انتہائی لازم ہے۔

وظائف اور شمولیتی تعلیم وائس چانسلر نے واضح کیا کہ مالی مشکلات کی وجہ سے کسی بھی طالب علم کو اعلیٰ تعلیم سے محروم نہیں رہنے دیا جائے گا۔ اس مقصد کے لیے کے آئی یو میں14 مختلف اقسام کے اسکالرشپس (وظائف) فراہم کیے جا رہے ہیں۔

ڈگریوں سے متعلق افواہوں کی تردید وائس چانسلر نے سوشل میڈیا پر کمپیوٹر سائنس کی ڈگریوں کی تصدیق سے متعلق گردش کرنے والی خبروں کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے حقائق کے منافی قرار دیا۔

نئے داخلوں کا اعلان انہوں نے اعلان کیا کہ کمپیوٹر سائنس کے شعبے میں بہت جلد -نئے داخلوں کا سلسلہ شروع کیا جا رہا ہے اور طلبہ کو تعلیمی سہولیات کی فراہمی میں مزید بہتری لائی جائے گی۔

اٹلی کا سکولوں میں حجاب اور برقع پر پابندی کا فیصلہ

دیگر مقررین اور طلبہ کا ردِعمل
تقریب سے ڈائریکٹر اکیڈمک ڈاکٹر سجاد حسین، ڈائریکٹر سکول آف کمپیوٹنگ اینڈ ایمرجنگ ٹیکنالوجیز ڈاکٹر ثابت رحیم، ڈاکٹر آفتاب احمد خان، سید نجم الحسن اور ڈاکٹر پونم الماس نے بھی خطاب کیا۔ مقررین نے جدید ٹیکنالوجی کی ضرورت، تعلیمی معیار میں بہتری اور ہم نصابی سرگرمیوں میں طلبہ کی فعال شرکت پر زور دیا۔

طلبہ نے کمپیوٹنگ سائنس سوسائٹی کے قیام کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہ پلیٹ فارم انہیں ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کے شعبے میں سیکھنے، نیٹ ورکنگ اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو نکھارنے کے بہترین مواقع فراہم کرے گا۔

urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

اوپن یونیورسٹی میں پاکستانی زبانوں کے ڈیٹا سیٹ پر بین الاقوامی ورکشاپ

    اسلام آباد،  (ایجو کیشن رپورٹر) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں پاکستانی زبانوں کے…

35 منٹس ago

بلوچستان بورڈ کی ایگزیکٹو باڈی کا 110واں اجلاس تعلیمی دستاویزات اور نمبروں میں مبینہ ردوبدل کی انکوائریوں کا جائزہ

کوئٹہ (ایجو کیشن رپورٹر) بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کی ایگزیکٹو باڈی کا…

46 منٹس ago

کوہاٹ بورڈ انٹرمیڈیٹ نتائج 2026، ہدیہ طارق نے 1142 نمبرز کے ساتھ ٹاپ کر لیا

کوہاٹ (ایجو کیشن رپورٹر) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کوہاٹ نے انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحانات…

56 منٹس ago

گوادر، اساتذہ کی 16 روزہ تربیتی ورکشاپ کا آغاز، انگریزی، اردو اور ریاضی کے جدید تدریسی طریقوں پر تربیت جاری

گوادر (سپیشل رپورٹر) حکومتِ بلوچستان کی تعلیمی پالیسی کے تحت گوادر میں معیاری تعلیم کے…

1 گھنٹہ ago

نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے 130 رکنی وفد کا پارلیمنٹ ہاؤس کا مطالعاتی دورہ

اسلام آباد ( ایجو کیشن رپورٹر) نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے 'نیشنل سیکیورٹی اینڈ وار کورس'…

2 گھنٹے ago

کل تمام تعلیمی ادارے اور راستے کھلے رہیں گے،ڈی سی راولپنڈی

راولپنڈی( سپیشل رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کی جانب سے احتجاج کی کال…

2 گھنٹے ago