Categories: سکولز

گوادر، اساتذہ کی 16 روزہ تربیتی ورکشاپ کا آغاز، انگریزی، اردو اور ریاضی کے جدید تدریسی طریقوں پر تربیت جاری

گوادر (سپیشل رپورٹر)
حکومتِ بلوچستان کی تعلیمی پالیسی کے تحت گوادر میں معیاری تعلیم کے فروغ، تدریسی معیار کی بہتری اور اساتذہ کی پیشہ ورانہ استعداد کار بڑھانے کے لیے محکمہ تعلیم کی جانب سے عملی اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سلسلے میں ‘گوادر پبلک سکولز اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ’ اور یونیسیف  کے تعاون سے سینٹر فار پروفیشنل ڈویلپمنٹ  اور پروونشل انسٹی ٹیوٹ فار ٹیچر ایجوکیشن بلوچستان کے زیرِ اہتمام اساتذہ کے لیے 16 روزہ تربیتی نشست

کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے۔
یہ تربیتی ورکشاپ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول مستانی ریک بازار (پسنی) میں منعقد کی جا رہی ہے، جس میں ضلع گوادر کے مختلف سرکاری سکولوں سے منتخب اساتذہ بڑی تعداد میں شرکت کر رہے ہیں۔

کل تمام تعلیمی ادارے اور راستے کھلے رہیں گے،ڈی سی راولپنڈی

تربیت کا محور اور جدید تدریسی حکمتِ عملی
تربیتی نشست کے دوران اساتذہ کو اہم مضامین اور جدید تعلیمی تکنیکوں پر عمل ورکشاپس کروائی جا رہی ہیں

مضامین انگریزی، اردو اور ریاضی۔

تدریسی طریقہ کار (Pedagogy) جدید سائنسی و نفسیاتی اصولوں کے مطابق کلاس رومز میں طلبہ کو مؤثر تعلیمی رہنمائی فراہم کرنے کی صلاحیتیں۔ضلعی ٹریننگ منیجر صقر ناصر کی زیرِ نگرانی جاری اس پروگرام کا بنیادی مقصد اساتذہ کو جدید تدریسی حکمتِ عملی سے آراستہ کرنا اور کلاس روم میں پڑھانے کے عمل کو زیادہ دلچسپ اور اثر انگیز بنانا ہے۔

عوامی و تعلیمی حلقوں کا خیرمقدم
گوادر کے عوامی اور تعلیمی حلقوں نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر گوادر زاہد حسین اور ڈسٹرکٹ ٹریننگ منیجر صقر ناصر کی ان کاوشوں کو شدید سراہا ہے۔

تعلیمی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس نوعیت کے مسلسل تربیتی پروگرام نہ صرف اساتذہ کی کارکردگی کو نکھارتے ہیں بلکہ گوادر کے سرکاری اسکولوں میں زیرِ تعلیم بچوں کو معیاری تعلیم کی فراہمی کے حکومتی عزم کو عملی جامہ پہنانے میں کلیدی کردار ادا کریں گے۔

urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

اوپن یونیورسٹی میں پاکستانی زبانوں کے ڈیٹا سیٹ پر بین الاقوامی ورکشاپ

    اسلام آباد،  (ایجو کیشن رپورٹر) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں پاکستانی زبانوں کے…

31 منٹس ago

بلوچستان بورڈ کی ایگزیکٹو باڈی کا 110واں اجلاس تعلیمی دستاویزات اور نمبروں میں مبینہ ردوبدل کی انکوائریوں کا جائزہ

کوئٹہ (ایجو کیشن رپورٹر) بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کی ایگزیکٹو باڈی کا…

42 منٹس ago

کوہاٹ بورڈ انٹرمیڈیٹ نتائج 2026، ہدیہ طارق نے 1142 نمبرز کے ساتھ ٹاپ کر لیا

کوہاٹ (ایجو کیشن رپورٹر) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کوہاٹ نے انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحانات…

52 منٹس ago

قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں ”رائز اینڈ شائن ڈے“ کا انعقاد

گلگت (یونیورسٹی رپورٹر) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے سکول آف کمپیوٹنگ اینڈ ایمرجنگ ٹیکنالوجیز کی کمپیوٹنگ…

1 گھنٹہ ago

نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے 130 رکنی وفد کا پارلیمنٹ ہاؤس کا مطالعاتی دورہ

اسلام آباد ( ایجو کیشن رپورٹر) نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے 'نیشنل سیکیورٹی اینڈ وار کورس'…

2 گھنٹے ago

کل تمام تعلیمی ادارے اور راستے کھلے رہیں گے،ڈی سی راولپنڈی

راولپنڈی( سپیشل رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کی جانب سے احتجاج کی کال…

2 گھنٹے ago