Higher Education Commission of Pakistan (HEC)
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک / تعلیمی رپورٹر) ہائر ایجوکیشن کمیشن نے ملک بھر میں زیرِ تعلیم لاکھوں طلبہ کے مستقبل کو تحفظ فراہم کرنے اور انہیں نجی یونیورسٹیوں کی دھوکہ دہی سے بچانے کے لیے ایک بڑا اور فیصلہ کن اقدام اٹھایا ہے۔ کمیشن نے ملک بھر میں کام کرنے والی جعلی یونیورسٹیوں، غیر رجسٹرڈ کیمپسز اور غیر قانونی ڈگری پروگرامز کی نئی اور تفصیلی فہرست جاری کر دی ہے۔
ایچ ای سی کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق غیر قانونی تعلیمی اداروں کا سب سے بڑا جال پنجاب میں پھیلا ہوا ہے۔
ایچ ای سی نے واضح طور پر الرٹ جاری کیا ہے کہ ان غیر منظور شدہ اداروں سے حاصل کی گئی ڈگریاں محض ردی کا ٹکڑا تصور ہوں گی۔
کمیشن نے والدین اور طلبہ پر زور دیا ہے کہ وہ کسی بھی نجی یا سرکاری یونیورسٹی میں داخلہ لینے، فیس جمع کرانے یا کاغذات جمع کرانے سے پہلے ایچ ای سی کی آفیشل ویب سائٹ پر موجود "تسلیم شدہ اداروں” کی فہرست لازمی چیک کریں۔
حکام کا کہنا ہے کہ بہت سی نجی یونیورسٹیاں پرکشش اشتہارات اور خوبصورت عمارتوں کے ذریعے طلبہ کو راغب کرتی ہیں، لیکن ان کے پاس یا تو این او سی نہیں ہوتا یا وہ غیر منظور شدہ پروگرام چلا رہی ہوتی ہیں۔ طلبہ کی سہولت کے لیے تمام بلیک لسٹڈ اداروں کے نام ایچ ای سی کے پورٹل پر اپ لوڈ کر دیے گئے ہیں۔
تعلیمی ماہرین نے ایچ ای سی کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے تعلیمی مافیا کی حوصلہ شکنی ہوگی۔ تاہم انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ صرف فہرست جاری کرنا کافی نہیں، بلکہ ان غیر قانونی اداروں کو فوری طور پر سیل کیا جائے تاکہ مزید طلبہ کا مستقبل برباد نہ ہو۔
لاہور(ایجو کیشن رپورٹر) لاہور میں پنجاب یونیورسٹی کی سیکیورٹی نے نیو کیمپس کے گیٹ نمبر…
اسلام آباد (ایجوکیشن رپورٹر) فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (ایف بی آئی ایس…
لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) پنجاب کے سرکاری سکولوں کے اساتذہ کیلئے نیا ڈریس کوڈ جاری کردیا…
اسلام آباد (ایجوکیشن رپورٹر) متروکہ وقف املاک بورڈ نے ٹرسٹ پراپرٹیز کی جیو ٹیگنگ کا…
کراچی (ایجوکیشن رپورٹر) سندھ کے سرکاری کالجوں میں جعلی حاضریوں کا انکشاف ہوا ہے، محکمہ…
کوئٹہ (ایجوکیشن رپورٹر) گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے اعلان کیا ہے کہ سردار بہادر…