Government Fatima Jinnah College for Women, Chuna Mandi
لاہور (خصوصی رپورٹ) اندرونِ شہر کی معروف اور قدیمی درسگاہ، گورنمنٹ فاطمہ جناح گریجویٹ کالج برائے خواتین (چونا منڈی) کو اچانک خالی کرنے کے سرکاری احکامات نے تعلیمی حلقوں میں کھلبلی مچا دی۔ حکام کی جانب سے کالج انتظامیہ کو صرف 48 گھنٹے (2 روز) کی مہلت دی گئی ہے، جس کے خلاف اساتذہ اور طالبات سڑکوں پر نکل آئیں۔
گزشتہ روز کالج کی طالبات اور اساتذہ نے اس فیصلے کے خلاف کالج کے باہر شدید احتجاج کیا۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر "کالج بچاؤ، تعلیم بچاؤ” اور "منتقلی نامنظور” کے نعرے درج تھے۔ اساتذہ کا کہنا تھا کہ تعلیمی سیشن کے وسط میں اس طرح کا اچانک حکم نہ صرف طالبات کے مستقبل سے کھیلنے کے مترادف ہے بلکہ اس سے ہزاروں طالبات کی تعلیم منقطع ہونے کا خدشہ ہے۔
گورنمنٹ فاطمہ جناح کالج لاہور کی ایک تاریخی حویلی (دھیان سنگھ کی حویلی) میں قائم ہے، جو اپنی قدامت اور طرزِ تعمیر کے باعث عالمی شہرت رکھتی ہے۔ یہ ادارہ عرصہ دراز سے اندرونِ لاہور کی غریب اور متوسط طبقے کی طالبات کو ان کی دہلیز پر اعلیٰ تعلیم فراہم کر رہا ہے۔ مقامی آبادی کا کہنا ہے کہ اس کالج کی منتقلی سے علاقے کی خواتین کے لیے تعلیم کے دروازے بند ہو جائیں گے۔
کالج انتظامیہ اور اساتذہ یونین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ:
ڈاکٹر وسیم قاضی جامعہ کراچی کے نئے وائس چانسلر مقرر، نوٹیفکیشن جاری کراچی(سپیشل رپورٹر)سندھ کی…
مردان (ایجو کیشن رپورٹر) حکومت خیبر پختونخوا کے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے جاری کردہ…
پشاور (سپیشل رپورٹر) خیبر پختونخوا کی سرکاری جامعات میں ہونے والی بھرتیوں کے حوالے سے…
پیرس (مانیٹرنگ ڈیسک)فرانس میں ابتر تعلیمی نظام، اساتذہ کی شدید کمی اور نئی داخلہ پالیسی…
آزاد کشمیر (ایجوکیشن رپورٹر) میرپور تعلیمی بورڈ آزاد کشمیر کے زیرِ اہتمام نہم جماعت کے…
اسلام آباد (ایجوکیشن رپورٹر) اسلام آباد ماڈل کالج برائے طالبات ایف - 6 / 2…