میرپور خاص: محکمہ تعلیم میں گریڈ 16 کی جعلی بھرتیوں کا ڈراپ سین، صوبائی وزیر تعلیم کا نوٹس، 4 رکنی انکوائری کمیٹی قائم
میرپور خاص (نمائندہ خصوصی) میرپور خاص کے محکمہ تعلیم میں گریڈ 16 کی جعلی بھرتیوں کے ایک بڑے سکینڈل کا انکشاف سامنے آیا ہے، جس پر صوبائی وزیر تعلیم نے فوری نوٹس لیتے ہوئے معاملے کی شفاف تحقیقات کے لیے چار رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق میرپور خاص کے مختلف علاقوں میں 6 سیکنڈری سکول ٹیچرز (SSTs) کی غیر قانونی و جعلی بھرتیاں سامنے آنے کے بعد محکمہ تعلیم میں شدید ہلچل مچ گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ جعلی اساتذہ محکمہ تعلیم کے سینئر افسران کے قریبی رشتہ دار ہیں جو گزشتہ کئی ماہ سے بغير کسی قانونی کارروائی کے بلا تعطل لاکھوں روپے کی تنخواہیں وصول کر رہے تھے، تاہم مقامی انتظامیہ بے خبر رہی۔
سکینڈل منظر عام پر آنے کے بعد ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (ڈی ای او) نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر کو مذکورہ تمام جعلی اساتذہ کی تنخواہیں ہنگامی بنیادوں پر روکنے کے لیے مراسلہ جاری کر دیا ہے۔ اس کے علاوہ آئی ٹی ڈیٹا سنٹر کراچی کو بھی ان افراد کا بائیومیٹرک ریکارڈ منسوخ کرنے کا خط ارسال کر دیا گیا ہے۔ معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے ڈائریکٹر تعلیم، ڈی ای او اور دو تعلقہ افسران کے خلاف محکمانہ انکوائری کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
دوسری جانب ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر میر فضل تالپر نے موقف اپنایا ہے کہ اس جعل سازی میں ان کے اور دیگر سینئر افسران کے جعلی دستخط اور مہریں استعمال کی گئی ہیں، جبکہ اصل حقائق انکوائری رپورٹ کے بعد ہی سامنے آئیں گے
ملتان (ایجو کیشن رپورٹر رپورٹر) صوبائی محتسب پنجاب نے ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے وائس چانسلر…
پاکپتن(نامہ نگار) اینٹی کرپشن پنجاب نے کارروائی کرتے ہوئے محکمہ تعلیم (ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ) پاکپتن کے اسسٹنٹ…
اسلام آباد(سپیشل رپورٹر) ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی اعلیٰ سطح کمیٹی نے وفاقی اردو یونیورسٹی کو…
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی میں اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں ایک نیا اور اہم باب رقم…
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش نے تمام متخارب فریقوں سے…
کراچی (کرائم رپورٹر) روشنیوں کے شہر کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن (سیکٹر 11 ایل بلاک) مومن…