لاہور (ایجو کیشن رپورٹر) صوبہ پنجاب بھر کے تمام سرکاری و نجی سکول تین ماہ کی طویل گرمیوں کی تعطیلات کے اختتام کے بعد کل 24 اگست بروز پیر سے باقاعدہ کھل رہے ہیں، جس کے ساتھ ہی تمام سکولوں میں تدریسی سرگرمیاں معمول کے مطابق بحال ہو جائیں گی۔
محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب کی ہدایات کے مطابق تمام تعلیمی اداروں کے سربراہان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پہلے روز سے ہی اساتذہ اور طلبہ کی سو فیصد حاضری کو یقینی بنائیں۔ گرمیوں کی تعطیلات کے بعد تعلیمی اداروں میں نئے تدریسی سیشن کے بقیہ نصاب کو بروقت مکمل کرنے کے لیے جامع حکمت عملی تیار کر لی گئی ہے۔
سکول انتظامیہ کی جانب سے تمام کلاس رومز کی صفائی ستھرائی، پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور سیکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ والدین کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو مقررہ وقت اور نئے اوقافِ کار کے مطابق سکول بھیجنا یقینی بنائیں۔
اسلام آباد (ویب ڈیسک ) جنوبی کوریا کے وزیرِ تعلیم چوئی کیو جن نے قومی…
بہاولپور (ایجوکیشن رپورٹر) صوبائی وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے صادق پبلک سکول کے…
ملتان (ایجوکیشن رپورٹر) وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر مہناز خاکوانی نے میں بطور…
بہاولپور (ایجوکیشن رپورٹر) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن بہاولپور کے زیر اہتمام آن سکرین…
اسلام آباد (ایجوکیشن رپورٹر) ضیاء الدین یونیورسٹی کراچی کا پوسٹ گریجویٹ ٹریننگ اینڈ ایجوکیشن انٹری…
منہاج یونیورسٹی لاہور کے کانووکیشن 2026 میں 17 سو طلبہ وطالبات کو ڈگریاں دی گئیں…