Categories: تازہ ترین

وزیراعلیٰ پنجاب کا تاریخی اقدام، معذور طلبہ کے لیے مفت تعلیم اور فیسوں میں مکمل چھوٹ کی منظوری

لاہور (ایجو کیشن رپورٹر) حکومتِ پنجاب نے صوبے بھر کے تعلیمی اداروں میں خصوصی (معذور) طلبہ و طالبات کے لیے مفت تعلیم فراہم کرنے کا بڑا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے معذوری یا مالی مشکلات سے دوچار طلبہ کے لیے تمام سرکاری کالجوں میں فیسوں کی مکمل معافی کا حکم جاری کر دیا ہے۔

وزیراعلیٰ کی ان ہدایات کے بعد ڈائریکٹوریٹ آف پبلک انسٹرکشن (ڈی پی آئی) کالجز پنجاب نے صوبے کے تمام سرکاری کالجوں کے سربراہان کو باقاعدہ مراسلہ جاری کر دیا ہے۔ مراسلے میں سخت ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ خصوصی طلبہ سے داخلہ فیس، ٹیوشن فیس اور دیگر متعلقہ چارجز کی مد میں کوئی رقم وصول نہ کی جائے۔

علاوہ ازیں، حکومتی پالیسی کے مطابق معذور طلبہ کو سکالرشپس اور تعلیمی وظائف کی فراہمی میں بھی عام طلبہ کے برابر مکمل حصہ دیا جائے گا۔ ڈی پی آئی کالجز نے تمام کالج پرنسپلز کو ان احکامات پر من و عن عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے اور تنبیہ کی ہے کہ ان ہدایات کی خلاف ورزی کرنے والے انتظامی افسران اور کالج سربراہان کے خلاف سخت انتظامی و ڈسپلنری کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

میٹرک امتحانی نتائج بہتر بنانے کے لیے خصوصی کلاسز اور یوٹیوب ویڈیوز سے مدد لینے کا فیصلہ

ملتان (ایجوکیشن رپورٹر) پنجاب کے سرکاری سکولوں میں نہم اور دہم جماعت کے طلبہ کے…

45 منٹس ago

ملتان اور جنوبی پنجاب کے سرکاری سکولوں میں ہفتے میں3 دن سپورٹس پیریڈ لازمی قرار

ملتان (ایجوکیشن رپورٹر) محکمہ سکول ایجوکیشن نے ملتان اور جنوبی پنجاب کے تمام سرکاری سکولوں…

48 منٹس ago

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی ملتان میں عالمی یومِ ماہی پروری کے موقع پر تقریب کا انعقاد

ملتان (ایجوکیشن رپورٹر) محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی میں فیکلٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز…

52 منٹس ago

پنجاب میں پیف اور پیما کے تحت چلنے والے سرکاری عمارتوں کے سکولوں کی نگرانی سخت کرنے کا فیصلہ

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) پنجاب میں سرکاری عمارتوں میں قائم پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن (پیف) اور پنجاب…

56 منٹس ago

یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کا انتظامی اور تعلیمی امور میں مصنوعی ذہانت متعارف کرانے پر غور

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز (یو ایچ ایس) نے اپنے انتظامی اور تعلیمی…

60 منٹس ago

گورنر پنجاب کی جانب سے یو ای ٹی لاہور کی چار فیکلٹیز کے نئے ڈینز کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) گورنر پنجاب اور چانسلر یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ای ٹی)…

1 گھنٹہ ago