لاہور (ایجو کیشن رپورٹر) پنجاب حکومت نے صوبے بھر کے سرکاری کالجوں میں تدریسی ضروریات اور اساتذہ کی کمی کو پورا کرنے کے لیے کالج ٹیچنگ انٹرنز بھرتی کرنے کا بڑا فیصلہ کر لیا ہے۔
حکومت پنجاب کی جانب سے محکمہ ہائر ایجوکیشن (ایچ ای ڈی) کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ سرکاری کالجوں میں اساتذہ اور طلبہ کے تناسب اور تدریسی بوجھ کا جائزہ لے کر ضرورت کے مطابق عارضی بنیادوں پر انٹرنز کی تعنیاتی عمل میں لائی جائے۔ اس اقدام کا مقصد کالجوں میں تعلیمی عمل کو بلا تعطل جاری رکھنا ہے۔
واضح رہے کہ حکومت ہر سال اس پروگرام کے تحت اساتذہ کی خدمات حاصل کرتی ہے۔ گزشتہ تعلیمی سال 2025-26 کے دوران پنجاب بھر میں 8 ہزار 84 سی ٹی آئیز بھرتی کیے گئے تھے، جن میں مختلف کیٹیگریز کے لیے کوٹہ بھی شامل تھا۔ ان میں انٹرمیڈیٹ کلاسز کے لیے 7 ماہ جبکہ بی ایس پروگرامز کے لیے 10 ماہ کی تعیناتی کی گئی تھی اور ماہانہ 50 ہزار روپے وظیفہ دیا گیا تھا۔ اس سے قبل 2024-25 میں 7 ہزار 354 انٹرنز کو 6 ماہ کے لیے 50 ہزار روپے ماہانہ پر رکھا گیا تھا
پشاور(ایجو کیشن رپورٹر) پی ایم ایس نتائج کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر، انگریزی…
لاہور(کرائم رپورٹر) صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے سندر میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کو سنگین…
ڈاکٹر وسیم قاضی جامعہ کراچی کے نئے وائس چانسلر مقرر، نوٹیفکیشن جاری کراچی(سپیشل رپورٹر)سندھ کی…
مردان (ایجو کیشن رپورٹر) حکومت خیبر پختونخوا کے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے جاری کردہ…
پشاور (سپیشل رپورٹر) خیبر پختونخوا کی سرکاری جامعات میں ہونے والی بھرتیوں کے حوالے سے…
پیرس (مانیٹرنگ ڈیسک)فرانس میں ابتر تعلیمی نظام، اساتذہ کی شدید کمی اور نئی داخلہ پالیسی…