ویٹر نری یونیورسٹی لاہور میں یونیورسٹی سطح پر تقریری مقابلے کا اہتمام

ؒلاہور(ایجو کیشن رپورٹر)یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز لاہور کی ’ڈیبیٹنگ سوسائٹی‘ نے ’یومِ سیاہ کشمیر‘ کی مناسبت سے سٹی کیمپس لاہور میں یونیورسٹی کی سطح پر تقریری مقابلے کا اہتمام کیا

جس میں یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات سے طلبہ نے انگریزی اور اُردو کیٹیگری کے تقریری مقا بلوں میں حصہ لیا اور پرُ اعتماد انداز میں اپنے خیالات کو موثر انداز میں پیش کرنے کی صلاحیت کا مظاہرہ کیا۔

انگریزی اور اُردو کے تقریری مقابلوں میں مائدہ ظفر اور ما ہد حسن بہترین مقرر قرار پائے، جبکہ تنجینہ اکبر اور عائشہ صدیق دوسرے نمبر پر رہیں۔مقا بلے کے اختتام پر یواس ڈیبیٹنگ سوسائٹی کی نئی منتخب کابینہ کی حلف برداری تقریب کا بھی انعقاد ہو۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مسعود ربانی اور سوسائٹی کے کنوینرز کی زیرِ نگرانی نئی کابینہ نے حلف اٹھایا۔پروفیسر ڈاکٹر مسعود ربانی نے طلبہ اور منتظمین کی کاوشوں کو سراہا جنہوں نے اس مقابلے کا انتہائی شاندارانداز میں انعقاد کیا۔

urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

پنجاب کے تعلیمی بورڈز میں نئے کنٹرولر امتحانات تعینات, نوٹیفکیشن جاری

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) ہائر ایجو کیشن ڈیپارٹمنٹ نے صوبے بھر کے تعلیمی بورڈز میں نئے…

39 منٹس ago

کےپی کے، یونیورسٹیوں کے مسائل پر کیئر ٹیکر حکومت اور وائس چانسلرز سر جوڑ کر بیٹھ گئے

پشاور (سپیشل رپورٹر) پشاور یونیورسٹی میں محکمہ اعلیٰ تعلیم خیبر پختونخوا کے زیرِ اہتمام صوبے…

2 گھنٹے ago

پنجاب کے 7 تعلیمی بورڈز میں نئے سیکرٹریز تعینات، نوٹیفکیشن جاری

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) پنجاب کے مختلف تعلیمی بورڈز میں سیکرٹریز کی تعیناتی کے لیے سات افسران…

3 گھنٹے ago

سیکرٹری میٹرک بورڈ کراچی کے خلاف اینٹی کرپشن کی تحقیقات شروع

کراچی (ایجوکیشن رپورٹر) عدالتی حکم پر اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ سندھ نے سیکرٹری میٹرک بورڈ کراچی…

4 گھنٹے ago

سندھ حکومت کا ڈگری ہولڈرز کے لیے انٹرن شپ پروگرام شروع کرنے کا اعلان

کراچی (ایجوکیشن رپورٹر) سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے…

4 گھنٹے ago

تعلیمی اداروں میں میرٹ اور شفافیت اولین ترجیح ہے، گورنر پنجاب

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں…

4 گھنٹے ago