Categories: تازہ ترین

پشاور،نجی یونیورسٹی گارڈز کی احتجاج کرنے والے طلبا پر ہوائی فائرنگ، پولیس نے گرفتار کر لیا

پشاور(سپیشل رپورٹر) پشاور کے پوش علاقے حیات آباد میں قائم ایک نجی یونیورسٹی میں بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی پر احتجاج کرنے والے طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی جانب سے ہوائی فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، جس کے بعد پولیس نے تحرک لیتے ہوئے 3 سیکیورٹی گارڈز کو حراست میں لے لیا۔

طلباء کے مطابق ہاسٹل میں بجلی، انٹرنیٹ کی عدم دستیابی اور ناقص کھانے کے خلاف احتجاج کیا جا رہا تھا۔ مسائل کی نشاندہی پر فیض اللہ نامی طالب علم کو ہاسٹل وارڈن کی جانب سے بدسلوکی کا نشانہ بنایا گیا اور یونیورسٹی سے اخراج کا نوٹس تھما دیا گیا۔

وفاقی وزیر صحت نے ایم ڈی کیٹ امتحان میں شکایات کا نوٹس لے لیا شفاف تحقیقات کا حکم

طلباء کا کہنا ہے کہ رجسٹرار اور وائس چانسلر (وی سی) کے ساتھ مذاکرات کے دوران بھی ان کی بات سننے کے بجائے بدتمیزی کی گئی، اور بعد ازاں احتجاج کے دوران رجسٹرار کی ایماء پر سیکیورٹی گارڈز نے

ان پر فائرنگ کی۔دوسری جانب پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ میں ملوث 3 سیکیورٹی گارڈز کو گرفتار کر کے ان کا اسلحہ تحویل میں لے لیا ہے اور ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

واقعے کے بعد طلباء کے درپیش مسائل کے حل کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ طے شدہ عمل کے تحت طلباء دو روز کے اندر اپنے تمام مطالبات تحریری طور پر جامعہ انتظامیہ کے سامنے رکھیں گے، جس کے بعد انتظامیہ ان کا جائزہ لے کر حتمی فیصلہ سازی کے لیے مالکان کو ارسال کرے گی

urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

وفاقی وزیر صحت نے ایم ڈی کیٹ امتحان میں شکایات کا نوٹس لے لیا شفاف تحقیقات کا حکم

اسلام آباد(سپیشل رپورٹر) وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے سندھ میں منعقدہ ایم ڈی کیٹ …

3 گھنٹے ago

جامعہ کراچی کے وائس چانسلر کے لیے امیدواروں کے انٹرویوز مکمل

کراچی(ایجو کیشن رپورٹر) ملک کی سب سے بڑی درسگاہ، جامعہ کراچی کے مستقل وائس چانسلر…

3 گھنٹے ago

کراچی، انٹرمیڈیٹ سال اول سائنس پری انجینئرنگ کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان

کراچی(ایجو کیشن رپورٹر) اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ سال اول سائنس پری انجینئرنگ…

3 گھنٹے ago

ایچ ای سی کی طلبہ کو ہدایت، ٹرانس نیشنل ایجوکیشن پروگراموں میں داخلے سے قبل باضابطہ منظوری کی تصدیق کریں

اسلام آباد(ایجو کیشن رپورٹر) ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے ملک بھر کے طلبہ…

8 گھنٹے ago

کراچی، انٹرمیڈیٹ کے ضمنی امتحانات کے فارم جمع کرانے کی تاریخوں میں توسیع

کراچی (نمائندہ حصوصی) اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ کے ضمنی امتحانات برائے 2026ء…

9 گھنٹے ago

مردان، اساتذہ مطالبات کے حق میں سڑکوں پر نکل آئے

مردان (نمائندہ حصوصی) جمعیت اساتذہ کے زیرِ اہتمام اساتذہ نے اپنے مطالبات کے حق میں…

9 گھنٹے ago