Categories: سکولز

پشاور، گل بہار سکول کی لیب سے 10 کمپیوٹرچوری، اساتذہ کو تھانے بلا کر تفتیش

پشاور (ایجو کیشن رپورٹر) گورنمنٹ ٹیکنیکل ہائر سیکنڈری سکول گل بہار پشاور میں موسمِ گرما کی تعطیلات کے دوران کمپیوٹر لیب سے 10 سی پی یو چوری ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ واقعہ سامنے آنے پر سکول کے تدریسی عملے نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (مردانہ) پشاور کو درخواست دیتے ہوئے واقعے کی شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کر دیا ہے۔

درخواست میں اساتذہ نے موقف اختیار کیا ہے کہ کمپیوٹر لیب 30 جون کو آخری ورکنگ ڈے تک مکمل فعال تھی جبکہ 29 جولائی کو بھی لیب کا تمام سامان مکمل اور سٹاک رجسٹر کی نگرانی میں موجود تھا۔ تاہم تعطیلات کے بعد لیب سے 10 سی پی یو غائب پائے گئے اور مبینہ طور پر جائے وقوعہ پر شواہد بھی ضائع کر دیے گئے۔

پرنسپل کی جانب سے قائم کردہ داخلی تحقیقاتی کمیٹی نے تدریسی عملے کو بے گناہ قرار دیا ہے، کیونکہ واردات تعطیلات کے دوران ہوئی جب عملہ سکول میں موجود ہی نہیں تھا۔ اس کے باوجود پولیس اسٹیشن گل بہار میں تفتیش کے نام پر تدریسی عملے کو مبینہ ذہنی اذیت کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، جس سے نہ صرف تدریسی سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہیں بلکہ اساتذہ کی ساکھ کو بھی نقصان پہنچ رہا ہے۔

اساتذہ کا کہنا ہے کہ یہ معاملہ سکول سیکیورٹی میں واضح غفلت کا ہے، لہٰذا اصل ذمہ داروں کا تعین کیا جائے اور بے گناہ عملے کو بلاجواز ہراساں کرنے سے گریز کیا جائے۔ تدریسی عملے نے ڈی ای او پشاور سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کی آزادانہ تحقیقات کرا کر اصل حقائق سامنے لائے جائیں اور مستقبل میں سرکاری املاک کی حفاظت کے لیے موثر اقدامات کیے جائیں۔

درخواست میں یہ بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ اس سکول میں چوری کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے۔ اس سے قبل واٹر کولر، پروفیشنل کیمرہ، اے سی کے آؤٹ ڈور یونٹس، ویلڈنگ مشین، اور ایک یو پی ایس سمیت متعدد اشیا چوری ہو چکی ہیں

urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

انٹرمیڈیٹ نتائج، طلبہ کا پشاور بورڈ کے خلاف احتجاج، یونیورسٹی روڈ بند

پشاور (نامہ نگار) انٹرمیڈیٹ کے حالیہ نتائج کے خلاف اسلامیہ کالج پشاور سمیت مختلف سرکاری…

9 گھنٹے ago

پنجاب میں ایس ٹی آئیز کی دوبارہ بھرتی اور موجودہ کی توسیع کا فیصلہ

لاہور(ایجو کیشن رپورٹر) محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نے صوبے بھر کے سرکاری اسکولوں میں اساتذہ…

13 گھنٹے ago

انٹر میڈیٹ میں کپس ایجوکیشن سسٹم کی شاندار کامیابی، 73 ٹاپ پوزیشنز حاصل کر لیں

لاہور (پریس ریلیز/خصوصی رپورٹ) پاکستان بھر میں تعلیمی کامیابیوں اور شاندار رواں سفر کو برقرار…

14 گھنٹے ago

تعلیمی بورڈ لاہور، انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے رزلٹ کارڈز اب ہارڈ کے بجائے سافٹ فارم میں ملیں گے

لاہور (ایجو کیشن رپورٹر) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو…

14 گھنٹے ago

وزیرِ تعلیم کے حکم کے باوجود دو ماہ بعد بھی اسلامیہ کالج میں بائیومیٹرک سسٹم اپریشنل نہ ہو سکا

پشاور (سپیشل رپورٹر) تاریخی تعلیمی ادارے اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور میں صوبائی وزیر برائے اعلیٰ…

1 دن ago

ایم ڈی کیٹ 2026 کے نتائج کا اعلان، مجموعی کامیابی کا تناسب 66 فیصد رہا، محمد حسن کی پہلی پوزیشن

لاہور (سپيشل رپورٹر) میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ایڈمیشن ٹیسٹ (MDCAT) 2026 کے نتائج کا باقاعدہ…

1 دن ago