Dr Abdul Malik Baloch ex CM Balochistan
کوئٹہ (ایجوکیشن رپورٹر) نیشنل پارٹی کے سربراہ اور سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ
تعلیم کسی بھی معاشرے کی ترقی، خوشحالی اور روشن مستقبل کی بنیادی ضامن ہے۔ ہیلپرز پبلک سکول و کالج
کی سالانہ تقریبِ تقسیمِ انعامات سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ معیاری تعلیم کی فراہمی نئی نسل کی بہتر
تربیت اور ملک و قوم کی تعمیر و ترقی میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے، اور اس سلسلے میں ہیلپرز سکول و کالج کی
تعلیمی خدمات گراں قدر ہیں۔ تقریب میں پرنسپل پروفیسر آصف اختر، ہیلپرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے ٹریژرر
کوٹ رادھا کشن میں ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 2 طالب علم جاں بحق
ندیم خان، انچارج کالج سیکشن محمد آصف اچکزئی اور سینئر سیکشن ہیڈ جمیل احمد سمیت دیگر شخصیات بھی
موجود تھیں۔ سابق وزیراعلیٰ نے کہا کہ غیر نصابی سرگرمیاں طلبہ کی ذہنی نشوونما اور مقابلے کا رجحان پیدا کرنے
کے لیے ضروری ہیں۔ انہوں نے یاد دلایا کہ اپنے دورِ حکومت میں انہوں نے صوبے کے مختلف اضلاع میں سکولز، کالجز،
میڈیکل اور انجینئرنگ یونیورسٹیاں قائم کیں جن سے آج طلبہ مستفید ہو رہے ہیں۔ تقریب کے اختتام پر ڈاکٹر عبدالمالک
بلوچ نے نمایا کارکردگی دکھانے والے اساتذہ اور طلبہ میں انعامات تقسیم کیے۔
ڈیرہ غازی خان (ایجوکیشن رپورٹر) غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان میں قیام کے بعد پہلی…
فیصل آباد (ایجوکیشن رپورٹر) کمشنر فیصل آباد ڈاکٹر عمران حامد شیخ نے رفاہ یونیورسٹی کا…
فیصل آباد (ایجوکیشن رپورٹر) گورنمنٹ کالج فیصل آباد میں اپلائیڈ زولوجی سوسائٹی آف پاکستان کے…
فیصل آباد (ایجوکیشن رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق بورڈ آف…
حافظ آباد (نمائندہ حصوصی) گوجرانوالہ روڈ پر تھانہ صدر کے قریب تیز رفتار کار نے…
غزہ/رام اللہ (انٹر نیشنل ڈیسک) غزہ کی پٹی میں مغربی کنارے کے شہر الخلیل میں…